الور میں گئورکشا کے نام پر پھر قتل

الور۔۔راجستھان کے شہر الور میں گزشتہ روزپولیس اور گائے اسمگلروں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک اسمگلر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے رات میں گائے اسمگلر شہر سے گائیں لے جانے کی وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ پولیس کی گشتی ٹیم نے ان اسمگلروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے ان کا تعاقب کیا جس پر جوابی فائرنگ ہوئی۔ موج پور ہاؤس کے قریب جنتا کالونی میں ہونیوالی جھڑ پ میں ایک اسمگلر ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ مرنے والے کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول برآمد ہوا ۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *