کرپشن کی تحقیقات پر چینی جنرل نے خود کشی کرلی

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ کی کرپشن کے خلاف مہم کی زد میں آنے والے ایک چینی جنرل نے اپنے خلاف ہونے والے کرپشن کی تفتیش کے پیش نظرخودکشی کرلی۔ سینٹرل ملٹری کمیشن کے رکن زینگ یانگ کے خلاف سزا پانے والے سابق فوجی افسران سے تعلق کے حوالے سے تفتیش ہورہی تھی جس کے نتیجے میں انھوں نے دارالحکومت بیجنگ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والے 66 سالہ زینگ اس سے قبل ریاست کے ملٹری کمیشن کے سیاسی شعبے کے سربراہ تھے اور کانگریس سے قبل وہ کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل ملٹری کمیشن کا حصہ تھے۔زینگ نے کھلم کھلا ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور قانون کو توڑا جبکہ ان کے بارے میں رشوت لینے کا شک تھا اور وہ ایسے اثاثوں کے مالک تھے جن کی وضاحت نہیں تھی۔

Shopping Revolution

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *