سفر ِمحبت۔۔رؤف الحسن

محبت کی کتاب میں سبھی باب تیرے نام کے تھے
محبت کے عہد میں سبھی خواب تیرے نام کے تھے

ہر اک حرف تیری آہٹ کا ترجماں شاید
مضمون گویا تیری زلف پریشاں شاید
الفاظ تیرے خیالوں میں گرداں شاید
صفحات تیری سوچوں میں رواں شاید

صحرا تھے تکتے تیری راہ شاید
آسما‍ں نے بھی دی تجھے صدا شاید
بام و در پہ رقصاں تیری ادا شاید
گلیوں میں تیری  سانسوں کی ہوا شاید

یہ اور کہ تو پھر بھی وہی انجان وفا
تو نے دیکھی ہی نہیں شام کی ادا
ہرچند قافلے تیرے انتظار کو ٹھہرے
تیری راہ پھر بھی اک راہ جدا

اور

میں اب بھی منتظر اسی شام کے لیے
کہ سفر محبت ہے تیرے نام کے لیے!

Shopping Revolution

Rauf Ul Hassan
Rauf Ul Hassan
I do not consider myself a writer. Instead, I am a player. As one of my friend s said: "You play with words. " He was right. I play, and play it beautifully.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *