• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اگر حوریں بھی خوبصورت نہ لگیں تو پھر کیا کریں گے ؟۔۔میاں جمشید

اگر حوریں بھی خوبصورت نہ لگیں تو پھر کیا کریں گے ؟۔۔میاں جمشید

کیا وجہ ہے کہ اکثر لوگ صرف خوبصورت لوگوں کی ہی تعریف کرتے ہیں۔ یا پھر اکثر لوگ دوسروں کے کاموں کو ان کی شکل و صورت کے حساب سے سراہتے ہیں؟ اور پھر کیا تعریف کے لئے صرف شکل و صورت کا اچھا ہونا ہی ضروری ہوتا ہے؟ کیا تعریف صرف شکل ، رنگ ، قد ، سمارٹ و سٹائل وغیرہ کو دیکھ کر ہی کی جاتی ہے؟

میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ آج کل حقیقی تعریف کرنا بہت مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ غلط رخ اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ جہاں پر تعریف کا معیار صرف “ظاہری وجود” ہو وہاں پر پھر بہت ساری اخلاقی برائیاں جنم لے ہی لیتی ہیں کیوں کہ جس انسان کی صرف ظاہری شکل و صورت یا جسمانی ہیت کی ہمیشہ تعریف ہو تو وہ انسان پھر اسی کو مزید بہتر بنانے میں لگ جاتا اور یہی غلط رخ ہے جناب، جس کو درست کرنے کی ضرورت۔

تو دوستو ، ہمیں اصل توجہ اپنے کردار ، اخلاق ، سیرت و اچھے عمل کی خوبصورتی پر دینی ہےاور زیادہ تعریف بھی انہی  باتوں کی”کرنی و سننی” چاہیے ۔

حرف آخر یہ کہ ٹھیک ہے اللہ  جی خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ باقی انسانوں کو پسند نہیں کرتے اور پھر صرف وہی خوبصورتی پیاری ہوتی  ہے جو اس کی بتائی گئی حدود کے اندر ہوں۔ کیونکہ اللہ  حد سے تجاوز کرنے والوں کو بھی پسند نہیں کرتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سمجھ آ جائے تو دنیا میں” رب کے احکام اپنی پسند” سے ماننے والوں سے ذرا یہ پوچھیں کہ حوریں ہم نے نہیں دیکھیں پھر بھی یقین ہے  کہ بہت خوبصورت ہیں ،کیوں کہ ایسا “رب” نے کہا ہے۔ مگر وہاں جا کر آپکے لئے مختص کی گئیں حوریں آپکی “نگاہ” کو خوبصورت نہ لگیں تو پھر آپ کیا کریں گے؟

Facebook Comments

میاں جمشید
میاں جمشید مثبت طرزِ زندگی کے مختلف موضوعات پر آگاہی ، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی jamshades پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply