رشی کپور۔۔ذوالفقار علی زلفی

ہندی سینما کی تاریخ کپور خاندان کے بغیر ادھوری ہے ـ پرتھوی راج کپور سے لے کر رنبیر کپور و ارجن کپور تک اس خاندان نے سینما کو ایک سے ایک ہیرے دیے ـ انہی ہیروں میں ایک ہیں جناب رشی کپور ـ۔۔

رشی کپور کو ان کے عظیم والد راج کپور نے 1970 کو اپنی فلسفیانہ کلاسیک “میرا نام جوکر” میں بطورِ چائلڈ اسٹار متعارف کیا ـ جلد ہی تین سال بعد وہ ایک بار پھر اپنے والد کی ہدایت کاری کے شہکار “بوبی” سے سینما کے آسمان پر چمکنے لگے ـ اب انہیں والد کے سہارے کی ضرورت نہ رہی بلکہ وہ خود رومانٹک اور فیملی ڈرامہ فلموں کی ضرورت بن گئے ـ اپنے طویل کیریئر میں انہوں نے متعدد ناقابلِ فراموش کردار ادا کئے ـ “پریم روگ” ، “سرگم” ، “چاندنی” ، “طوائف” ، “نگینہ” ، “حنا” ، “امر اکبر انتھونی” ، “پتی پتنی اور وہ” ، “لیلی مجنوں” اور ماضیِ قریب کی “کپور اینڈ سنز” سمیت درجنوں سپرہٹ کرداروں کی وجہ سے آج وہ ہندی سینما کے لیجنڈ سمجھے جاتے ہیں ـ۔

Advertisements
julia rana solicitors

لیجنڈ رشی کپور صاحب کے لئے جنم دن پر نیک تمنائیں

Facebook Comments

ذوالفقارزلفی
ذوالفقار علی زلفی کل وقتی سیاسی و صحافتی کارکن ہیں۔ تحریر ان کا پیشہ نہیں، شوق ہے۔ فلم نگاری اور بالخصوص ہندی فلم نگاری ان کی دلچسپی کا خاص موضوع ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply