تحریک انصاف کراچی کی تنظیم 2 دھڑوں میں تقسیم

کراچی(نمائندہ خصوصی)  پاکستان تحریک انصاف کراچی کی تنظیم 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی، ناراض عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے اتوار کو انصاف ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے اور دھرنا دینے اور شہر کے تمام اضلاع میں احتجاجی تحریک کی دھمکی کے بعد پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے رہنما سے ٹیلیفون پر بات کرکے مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کی، جس پر عمران خان کی ہدایت پر  پارٹی کے مرکزی رہنما اسد عمر کراچی پہنچ کر تحریک انصاف کراچی کے عہدیداران اور کارکنان سے مذاکرات اور اختلافات ختم کرانے کی کوشش کریں گے، تحریک انصاف کے ناراض کارکنان کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدر اور کراچی کے صدر اور دیگر عہدیداران من مانے فیصلے کر رہے ہیں اور جو نئی کیبنٹ لائی گئی ہے اس کے سلسلے میں کراچی کے تمام ضلعی صدور، اور عہدیداران سے کسی قسم کے صلاح مشورے نہیں کئے گئے اور جو کوآرڈینیٹر کے نئے عہدے منظور نظر افراد کو دیئے گئے کہ وہ اتنے بااختیار تھے کہ باقی عہدیداران کی اہمیت بالکل ختم ہوگئی، پرانے اور نظریاتی کارکنان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، اس ہی وجہ سے عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں ناراض کارکنان کی ان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کراچی کے رہنما سردار عبدالعزیز خان اور ضلعی صدور اور عہدیداران نے اتوار کو احتجاج کی کال دی تھی جسے عمران خان کی ہدایت پر موخر کردیا گیا ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply