• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت کی تنزلی

ویلنگٹن: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر نیوزی لینڈ کے وزیر صحت ڈیوڈ کلارک کی تنزلی کر دی گئی ہے۔

وزیر صحت ڈیوڈ کلارک لوگوں کو لاک ڈاؤن سے متعلق احکامات دینے کے بعد خود فیملی کے ہمراہ سیر پر نکل گئے تھے۔

ڈیوڈ کلارک کی فیملی کے ساتھ گھومنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر صحت نے معافی مانگ لی۔

وزیر صحت نے خود کو بے وقوف قرار دے کر وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو استعفیٰ بھیج دیا۔

وبائی صورت حال کی وجہ سے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا بلکہ تنزلی کر دی گئی۔

کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد ڈیوڈ کلارک کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا کے 209 ممالک میں کورونا وائرس کے سبب چوہتر ہزارچھ سو ستانوے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ13 لاکھ 46 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ 23 گھنٹوں کے دوران مزید بارہ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے اور کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ میں مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید چار سو انتالیس افراد جاں بحق ہوگئے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ اکاون ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اٹلی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چھ سو چھتیس افراد چل بسے ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد ساڑھے سولہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسپین میں اٹلی سے بھی زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ایک روز میں مزید سات سوسے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں تیرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اسپین میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply