آذان۔۔۔اے وسیم خٹک

حاجی صاحب( نام کا حاجی) کو کسی نے بتایا کہ جب کوئی وباآتی ہےتورات کواذانیں دیں تووباٹل جاتی ہےاورتمام مشکلیں حل ہوجاتی ہیں۔اُس نےیہ بات سوشل میڈیااورمیڈیاپربھی سُنی کہ کروناوائرس پوری دنیامیں تباہی مچاکرپاکستان میں بھی بڑےپیمانےپرنقصان پہنچارہا ہے،جس سےملک میں راشن کی قلت آگئی ہے اس دوران اُسے کال آتی ہے کہ حاجی صاحب آٹا سٹور کرلو، کیونکہ اس وائرس سےلاک ڈاؤن ہونے والا ہے اور تم لاکھوں روپے کما سکتے ہو وہ علاقے میں آٹے کا واحد ڈیلر تھا اُس کو کال کرنے والے نے یہ بھی بتایا کہ حاجی صاحب آٹا اپنے گودام سے اٹھالو اور کہیں محفوظ جگہ سٹور کرلو کیونکہ حکومت چھاپے بھی مارے گی اوریہ بات بتاؤں کہ اس علاقے میں آٹا کہیں بھی نہیں ہے ۔اُس نے راز والے مزدور دگنی دیہاڑی پر لگائے اور اپنے گودام سے اسی رات آٹا دوسری جگہ منتقل کیا، گھر آتے ہوئے راستے میں اُس نے آذانیں سنیں جو مختلف لوگ گھروں کی چھتوں سے دے رہے تھے کہ اللہ راضی ہو اور یہ کورونا نامی وبا سے چھٹکارا ملے، گھر پہنچ کر اُس نے سب سے پہلے وضو کیا اور چھت پر پہنچ کر آذان دینی شروع کی اور پھر دعا کی کہ اللہ تو سب کی مشکلیں آسان کردے ،کھانا کھانے کے بعد وہ جلدی سوگیا کیونکہ صبح اُسے جلدی دکان کھول کر آٹے سے لاکھوں کی کمائی کرنی تھی۔

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply