• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

یروشیلم: اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد 71 سالہ اسرائیلی وزیر صحت یاکو لیٹزمن اپنے گھر سے ہی سرکاری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیر صحت سے جن افراد نے ملاقاتیں کی تھیں ان کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی ہے اور 9 لاکھ 38 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کاایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب کا اعلا
اسرائیلی میں کورونا وائرس سے 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply