• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاک ڈاؤن ، پنجاب پولیس میں فوری 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری

لاک ڈاؤن ، پنجاب پولیس میں فوری 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منظوری دے دی، منظور شدہ خالی اسامیوں پرمراحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتیوں اور پنجاب پولیس کیلئےنئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی ، منظور شدہ خالی اسامیوں پرمراحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن،آپریشنل امور کیلئے25کروڑ فراہم کئےجائیں گے، پولیس کیلئے500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی، ایک ارب21کروڑروپےسے318گاڑیاں رواں سال خریدی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ 20 کروڑسےپنجاب ہائی وےپولیس کو47گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ 8 کروڑ 70لاکھ سے 21گاڑیاں ایلیٹ پولیس کیلئےخریدی جائیں گی، اگلے بجٹ میں مزید182 گاڑیوں کیلئے75کروڑ57لاکھ دیئےجائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 45 تھانوں کی زیرتعمیرعمارتیں مکمل کرکےفعال اور 101 تھانوں کوسرکاری اراضی منتقل کرکےنئی عمارتیں تعمیرکی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس کےخدمت مراکزکودورجدیدسےہم آہنگ کریں گے ، پولیس کوپبلک فرینڈلی بنانےکیلئےتمام تر اقدامات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply