کورونا کیخلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس جنگ کو جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، قربانیاں دے کر کوروناائرس پر قابو پالیں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران انہوں کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ امریکا میں اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اسٹرلائزیشن کٹس بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اگلے 30 دن میں بھرپور کوشش کریں گے، کورونا کی صورت حال سے بحالی کے لیے یہ دن انتہائی اہم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی گائیڈز پر سختی سے عمل کر کے 10 لاکھ امریکیوں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا مرض سے اب تک 3,165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صرف ریاست نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply