معروف گلوکار اور آئی لو راک کے خالق ایلن میرل کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوگئے ہیں۔
ان کی بیٹی لورا نے اس خبر کو تصدیق کی ہے کہ 69 سالہ ایلن میرل کچھ ہفتوں قبل تندرست اور میوزیکل شو کرنے کیلئے بلکل تندرست تھے۔
ایلن میرل کی بیٹی نےلکھا کہ’ اپنے کیلئے نہیں تو دوسروں کیلئے گھروں میں رہیں‘۔ خیال رہے کہ کوروناوائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورسن جانسن، سینیئر مشیر ڈومنک کمنگز، وزیرِ صحت، ہیلتھ سیکرٹری اور چیف میڈیکل افسر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے قرنطینہ میں وقت گزارا جس کے بعد وہ صحتیاب ہوگئے ہیں۔
جرمن ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ تھومس شیفر نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے باعث اقتصادی بدحالی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 54 سالہ شیفر ریلوے ٹریک کے نزدیک مردہ حالت میں پائے گئے جسے بعد ازاں ویزبیڈن پروسیکیوشن آفس نے خودکشی قرار دیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں