دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے اور شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے تاہم اس موقع پر گھریلو تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد سے دنیا بھر میں گھریلو تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی طرف کسی کی بھی نظر نہیں ہے۔ برازیل سے جرمنی اور اٹلی سے چین تک گھریلو تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ چین کے صوبے ہوبئی جو کورونا وائرس پھیلنے کے ابتدائی مراکز میں شامل ہے وہاں صرف فروری میں بے پناہ گھریلو تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جن کی تعداد تین سو گنا سے بھی زیادہ ہے جو گزشتہ سالوں کی تعداد میں سب سے زیادہ ہے۔
گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والے ریٹائرڈ پولیس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے گھریلو تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 50 سے 40 فیصد تک کا اضافہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی واقعات تو خوف کی وجہ سے رپورٹ ہی نہیں ہو پاتے کیونکہ متاثرین کو ڈر لگتا ہے کہ شاید ان کی کوئی مدد نہیں کر سکے گا۔

اٹلی میں موجودہ سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کے واقعات پر انہیں ہیلپ لائن پر تو آنے والی فون کالز میں کمی آئی ہے تاہم ای میلز اور میسجز میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں