• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہو گئے؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہو گئے؟

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ الحمد ﷲ وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبرغلط ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ برائے مہربانی ’’آرائز ٹی وی‘‘ اپنی خبر درست کرے اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان میں اس وائرس کے اثر انداز ہونے کے درمیانے درجے کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بورس جانسن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان میں یہ علامات جن میں بخار اور کھانسی شامل ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply