پاکستان میں کورونا سے11 اموات، 1408متاثر

کورونا وائرس سے سندھ میں ایک، پنجاب پانچ، خیبرپختونخوا تین، بلوچستان ایک اور گلگت بلتستان میں بھی ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے39، سندھ457، پنجاب490، خیبرپختونخوا180، بلوچستان133، گلگت107 اور آزادجموں کشمیر میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور ڈاکٹوں کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ جائے گی۔ چین ے طبی سامان اور آلات کے دو جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ چین آئسولیشن کیلئے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قرنطینہ کیلئے ایک ہزار سات سو پچانوے ہوٹلز بک کر لیے ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کے لیے اٹھاون کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بلوچستان حکومت نے بھی مزدوروں اور محنت کشوں کو ماہانہ سترہ ہزار پانچ سو روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔ کوئٹہ کے علاقے مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کو سیل کردیا گیا.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply