• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا سے انتقال کرنیوالے فرد کے خاندان کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی سفارش

کورونا سے انتقال کرنیوالے فرد کے خاندان کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی سفارش

پنجاب حکومت نے کورونا سے انتقال کرنے والے فرد کے خاندان کو 5 لاکھ روپے اور دو سال تک ساڑھے سترہ ہزار روپے ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔ کورونا سے ریکور ہونے والے مریض کو 3 ماہ تک ساڑھے سترہ ہزار روپے ادا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں کورونہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے، وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ٹاؤن شپ کا 75 سالہ رہائشی کورونامیں مبتلا ہونے کے باعث دم توڑ گیا، گزشتہ روز بزرگ شہری کے ٹیسٹ کیلئے گھر سے ہی نمونہ لیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جبکہ شہریوں میں کورونا وائرس کی منتقلی تیز ہوگئی، کرونا میں مبتلا سیکڑوں افراد اب بھی ہمارے درمیان موجود لیکن تاحال ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہ ہوسکے۔شہر میں اس وقت کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی سرکاری طور پر تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے اور سرکاری طور پر صوبے میں تین اموات کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply