• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا وائرس: سندھ میں 10مریض صحت یاب، ترجمان سندھ حکومت کا ٹوئٹر پر پیغام

کورونا وائرس: سندھ میں 10مریض صحت یاب، ترجمان سندھ حکومت کا ٹوئٹر پر پیغام

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ سندھ کے مطابق کراچی میں کروناوائرس کے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 144 اور سندھ بھر 410 ہوگئی۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے2 دن میں متاثرہ افراد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوام ہر حال میں گھروں تک محدود رہیں،حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر قرنطینہ میں 3149 زائرین کے نتائج منفی جبکہ 265 کے مثبت آئے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو ہدایت کی تھی کہ لاک ڈاؤن میں باہر نکلنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 916 ہوگئی ہے اور 18 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply