گورنر نے پنجاب ٹیلی میڈیسن کال سنٹر کا افتتاح کردیا

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں پنجاب بھر میں 25سے زائد مزید ٹیلی میڈیسن کال سنٹرز کام شروع کر دیں گے، گورنر پنجاب چودھری سرور کو ڈاکٹر خالد مسعود نے کال سنٹرز میں دی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹر میں روزانہ 30 سے زائد ڈاکٹرز موجود ہوں گے، اس وقت لاہور میں 6 ٹیلی میڈیسن سنٹرز کام کر رہے ہیں، ہمارے پاس ٹیلی میڈیسن سنٹرز کیلئے 3 ہزار سے زائد ڈاکٹر جسٹرڈ ہوچکے ہیں، عوام کی بھر پور ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کر یں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں بھی ٹیلی میڈیسن سنٹر بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply