• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مغربی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے تازہ صورتحال

مغربی ممالک میں کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے تازہ صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وبا سے 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

یورپ میں عام وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد مزید 627 کے اضافے سے 4 ہزار 32 تک جا پہنچی ہے۔

وائرس کے پھیلاؤ کا سدِ باب کرنے کے ­ لیے حکومت نے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس کے مطابق ملک گیر تمام تر پارکوں اور باغات میں بھی عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے تو تمام تر کھلے آسمان تلے سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سمر ہاؤسسز میں آنے جانے کے عمل کی بھی ممانعت ہے ، ملک میں ریلوے اور جھیل کنارے خوردنی اشیاء و مشروبات فروخت کرنے والی چھوٹی دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ محض ہائی ویز، اسپتال اور ہوائی اڈوں کے بوفے کھلے رہیں گے، ان پابندیوں کا اطلاق 25 مارچ تک رہے گا۔

اُدھر اسپین میں جانی نقصان 24 گھنٹوں کے اندر 235 کی تعداد میں بڑھتے ہوئے 1002 ہو گیا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 19 ہزار 980 ہے۔

فرانسیسی شہر نیس میں کل شام سے مقامی وقت رات 8 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بیلجیم میں مزید 558 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 ہزار 815 اور ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔

اس ملک نے اپنی سرحدوں کو غیر ضروری مقاصد کے لیے بند کر دیا ہے تو دس ہزار پولیس اہلکاروں کو عوام کے گلی کوچو ں میں نکلنے کی نگرانی کرنے پر مامور کیا گیا ہے۔

جرمنی میں گزشتہ روز مزید 16 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ساتھ اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

آسڑیا میں ایک ممبر اسمبلی میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے تو ملک میں کرفیو کے نفاذ میں 13 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، اس ملک میں کیسسز کی تعداد 2 ہزار 388 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 7 ہے۔

ہالینڈ میں 3 ترک شہریوں سمیت 106 افراد کورونا کا شکار بنے ہیں تو 2 ہزار 994 متاثر ہیں۔

184 جانی نقصان ہونے والے برطانیہ میں تدابیر کے دائرہ کار میں بار، کیفے، سنیما اور تھیڑوں کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وائرس سے متاثرہ دیگر یورپی ممالک کی صورتحال کچھ یوں ہے: چیکیا۔904، یونان 495، سلووینیا ۔341، سلوواکیہ ۔137، ہنگری ۔103، شمالی مقدونیہ اور البانیہ 76، کوسووا ۔24، بوسنیا ۔90 اور بلغاریہ میں 142 ہے۔ یونان میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

شروع شروع میں آبادی کے کم ازکم 60 فیصد تک وائرس کی پہنچ سے سماجی قوت ِ مدافعت پیدا کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل کرنے والی انگریز حکومت نے نکتہ چینی اور معاشرت میں ہلاکتوں کی تعداد کے اڑھائی تا 3 لاکھ تک پہنچ سکنے پر مبنی رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد اس عمل درآمد سے پیچھے قدم ہٹا یا ہے۔

سویٹزرلینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 51 جبکہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

سات جانوں کا نقصان ہونے والے آسڑیلیا نے بھی حفاظتی تدابیر میں سختی لانی شروع کر دی ہے۔

کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد کے 210 جبکہ متاثرین کی تعداد کے 14 ہزار 322 تک بڑھنے والے متحدہ امریکہ میں نیو یارک شہر میں فارمیسی اور کریانہ سٹورز کے علاوہ تمام تر کاروباری مراکز کے شٹر ڈاون کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

لاطینی امریکی ممالک میں بھی کورونا کے خلاف تدابیر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply