روٹھے ہوۓرب کو منا لو۔۔مدیحہ الیاس

صبح سے شام،
بس کام ہی کام،
نہ سکون ، نہ آرام۔
نہ نماز نہ کلام،
لگی ہے بس ایک ہی دوڑ ۔۔
اگلے کو بس پیچھے چھوڑ،
گھر پہ وقت دیا روٹی ہنڈیا کو،
فارغ وقت دیا سوشل میڈیا کو،
کپڑے، برتن ، صفائی ستھرائی،
کھانا، پینا، بچوں کی پڑھائی،
ہر زباں پہ جملہ یہی ہے،
وقت نہیں ہے۔۔ وقت نہیں ہے۔۔

صبح کو دفتر۔۔ باس کی ٹر ٹر،
شام تک کا رہا یہی سفر،
پہنچ کے گھر، کھانا کھا کر،
ریلیکس کیا خود کوپھر،
مووی ، خبریں ٹی وی دیکھ کر،
اور پھر کیا۔۔ دھڑم بستر پر،
ہر زباں پہ جملہ یہی ہے،
وقت نہیں ہے، وقت نہیں ہے،

وقت نہیں پر کام ہمارے،
چل رہےہیں سارے کے سارے،
نہیں وقت تو بس نماز کا ،
تلاوت قرآن کا، ذکرخدا کا،

Advertisements
julia rana solicitors

لو رَب اب رُوٹھا تو بھی کیسے،
بند کر دیے سب کاروبار ایسے،
وبا پھیلائی ایسی جِس میں،
گھر سے نکلنے کی جرأت کِس میں،
لو اب اُس رَب نے وقت بھی دیا،
ناراض تو ہے پر موقع بھی دیا،
اب تو منا لو اس رُوٹھے رب کو،
پالا جس نے ہر لمحہ سب کو،
اب تو وقت بھی سب کے پاس ہے،
نماز، تسبیح ، قرآن بھی پاس ہے،
اب تو رُوٹھے رب کو منا لو۔۔
اب بھی وقت ہے، آخرت بچا لو۔۔۔

Facebook Comments

ڈاکٹر مدیحہ الیاس
الفاظ کے قیمتی موتیوں سے بنے گہنوں کی نمائش میں پر ستائش جوہرشناس نگاہوں کو خوش آمدید .... ?

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply