غیرت کے نام پر بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صنعتی شہرفیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں  بیوی نے اپنے شوہر کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ہے۔خیال رہے کہ جڑانوالہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنے شوہر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور ان کے ساتھ موجود خاتون کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ مہر ٹاؤن میں واقع ایک مکان میں پیش آیا، جہاں 35 سالہ خاتون رقیہ نے دوسری خاتون سے تعلقات رکھنے کے شبہ میں اپنے شوہر 40 سالہ غلام قمر کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ملزمہ کے شوہر کے ہمراہ مکان میں موجود خاتون بھی کلہاڑی کے وار سے زخمی ہوگئیں۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی اور خاتون سے تعلقات پر اپنے شوہر کو قتل کیا جو اُن سے ملنے ان کے مکان میں آئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply