خوشحالی۔۔۔ عبدالحنان ارشد

گھر والوں نے اپنی غریبی مٹانے کی ساری امیدیں اُس سے لگائی ہوئی تھیں۔
اس بات کا احساس جتایا جاتا کہ تم نے ہی ہمارے دن  پھیرنے ہیں۔ساری باتیں من و عن اس کے ذہن میں اتر چکی تھیں۔
فکرِ معاش کے لئیے امریکہ کا رخ کیا۔ جا کر دن دیکھا نہ رات کام کو جتارہا۔
گھر خوب پیسا کما کر بھیجا۔
بہن کی شادی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔۔۔
ماں بیمار ہوئی تو تواتر سے پیسہ بھیجا۔۔۔
واپس آنے کا کہتے مگر اس نے ابھی مزید کمانا ہے۔۔۔۔
آج باپ کا انتقال ہو گیا!۔۔
اس نے کفن کے لئیے پیسے بھیج دئیے۔۔۔۔۔۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”خوشحالی۔۔۔ عبدالحنان ارشد

Leave a Reply to عامر صہیب Cancel reply