کریم ذات۔۔شاہد محمود ایڈووکیٹ (اختصاریہ)

بِسْمِ اللَّه الرَّحْمَن الرَّحِيم ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين ۔

میرا رحمٰن و رحیم اللہ کریم تو ہے  پیار ہی پیار اور عطاء ہی عطاء۔ دنیا میں قدم قدم پر اللہ کی رضا پر قانع اور لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والے اور ان کے دکھ درد دور کرنے والوں کے روشن نشان بلکہ نشان ہی نہیں سلسلے ملتے ہیں ۔۔۔۔ زیادہ دور کیا جانا اپنے عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر روتھ فاؤ، حکیم سعید اور کراچی کے ہسپتالوں کے باہر کھانا تقسیم کرنے والی گمنام بیٹی ۔۔۔۔ وہ بیٹی جو کاغذ اور کچرا چننے والے بچوں میں علم کی شمع روشن کرتی ہے اور وہ جو نفس کی خواہش پیچھے بھٹک جانے والوں کو بھی پناہ دیتے ہیں ۔۔

وہ جو کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں، لوگوں میں جس قدر ممکن ہو اللہ کریم کی عطاء کردہ نعمتیں بانٹتے نظر آتے ہیں   اور وہ بھی جن کے مزاروں پر آج بھی چراغاں ہے اور کوئی بھوکا پیاسا سیر ہوئے بغیر واپس نہیں جاتا ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

ابلیس نے جو مہلت لی ہوئی اس کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ سے متاثر ہونے کی بجائے توجہ اللہ کریم کے نور پر مرکوز رکھنے والوں کے تو مرقد بھی پُرنور ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply