پاکستان میں PSL-5 کا مکمل انعقاد بڑی فتح۔۔عمران علی

وطن عزیز اپنے وجود کے دن سے ہی دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتا رہا ہے، ارض پاک اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ملک کے اندرونی اور بیرونی تمام تر عوامل نے پوری قوت، تن، من اور دھن لگا کر اسے پوری دنیا میں تنہا کرنے کی مکمل کوششیں کیں جو کہ کسی نہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئیں۔ ہمارا ازلی دشمن بھارت نے پوری دنیا میں پاکستان کو ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنے کے لیے اور اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لیے ہر سطح پر سازشوں کے جال بچھائے تاکہ پاکستان دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر  کی طرف دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے، مگر ان تمام اقدامات نے بھارت کو پوری دنیا میں رسواء اور ناکام کردیا۔

مگر پھر بھی بھارت اپنے اس منفی رویے سے باز نہ آیا، بھارت میں نریندر مودی سرکار نے وہاں کی اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، اور بھارت کی یہ قبیح سوچ کھیل کے میدان تک پہنچی ،جس کے نتیجے میں اس نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ کرکٹ سیریز تک کھیلنے سے انکار کردیا، کرکٹ کا کھیل دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور پاکستان میں، گلی محلے سے لے کر، سکول ، یونیورسٹی، اور پھر پیشہ وارانہ طور پر بھی کھیلا جاتا ہے، پاکستان دنیائے کرکٹ کے  عظیم ترین کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں سے  ایک ہے، پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کرکٹ کی ہر نوعیت کے مقابلے کو اس نے بحیثیت ٹیم نا صرف جیتا ہے بلکہ بیش بہا ریکارڈز بھی قائم کیے ہیں، اس وقت بھی T 20 میں پاکستان دنیا کی اوّل نمبر کی ٹیم ہے۔

2016 میں پاکستان کی کرکٹ نے ایک بہت بڑا سنگ میل عبور  کیا، جب   پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا آغاز کیا، پہلی بار اس لیگ کے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گئے ،مگر اس کے باوجود بھی اس کرکٹ لیگ نے خود کو ایک بہت کامیاب ترین ایونٹ ثابت کیا، کیونکہ   اس لیگ میں دنیا کے معروف اور بہترین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا، بجا طور پر پاکستان سپر لیگ کی کامیابی نے دنیا پر اس حقیقت کو آشکار کیا کہ پاکستان ایک با اعتماد اور نہایت ذمہ دار ملک ہے، اس موقع پر نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ بہت جلد ہم PSL کے تمام میچز پاکستان میں کروائیں گے، اور آخرکار وہ وقت آن پہنچا جب پورے ملک میں PSL-5 کے انعقاد نے ہمارے ویران سٹیڈیم اور میدانوں کو آباد کردیا، اس سال PSL-5 میں کل 34 میچ کھیلے جارہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ میچ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے سٹیڈیمز میں شروع  ہو چکے ہیں، اور سب سے بڑھ اہم بات یہ ہے کہ پوری دنیا کے نامور کھلاڑی کرکٹ کے اس شاندار میلے کو سجانے پورے اعتماد سے پاکستان میں موجود ہیں، ان کی  موجودگی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ اور بہترین ملک ہے، ڈیرن سیمی نے تو پاکستان کو اپنا پہلا گھر قرار دے دیا ہے اور ان کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی مل چکی ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کے اظہار میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستان آتے رہیں گے، ڈیمی موریسن جو کہ نیوزی لینڈ کے معروف ٹیسٹ کرکٹر رہے ہیں انہوں نے بھی پاکستان کی شہریت کی خواہش ظاہر کی ہے، کرکٹ بلاشبہ ایک کھیل ہی نہیں ہے بلکہ اپنے آپ میں ایک فیسٹیول کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان میں PSL-5 کے مکمل انعقاد نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو نبے پناہ تقویت دی، ویسے بھی برطانیہ اور دیگر کئی ممالک نے بھی  پاکستان کو اپنے شہریوں کے رہنے  کے لیے ایک موزوں اور بہتر جگہ قرار دیا ہے، امید واثق ہے کہ انشاء ﷲ آنے والے دنوں میں، ہمارا ملک معاشی طور پر مضبوط اور ایک بے مثال ریاست بننے میں ضرور کامیاب ہوجائے گا۔

Facebook Comments

سید عمران علی شاہ
سید عمران علی شاہ نام - سید عمران علی شاہ سکونت- لیہ, پاکستان تعلیم: MBA, MA International Relations, B.Ed, M.A Special Education شعبہ-ڈویلپمنٹ سیکٹر, NGOs شاعری ,کالم نگاری، مضمون نگاری، موسیقی سے گہرا لگاؤ ہے، گذشتہ 8 سال سے، مختلف قومی و علاقائی اخبارات روزنامہ نظام اسلام آباد، روزنامہ خبریں ملتان، روزنامہ صحافت کوئٹہ،روزنامہ نوائے تھل، روزنامہ شناور ،روزنامہ لیہ ٹو ڈے اور روزنامہ معرکہ میں کالمز اور آرٹیکلز باقاعدگی سے شائع ہو رہے ہیں، اسی طرح سے عالمی شہرت یافتہ ویبسائٹ مکالمہ ڈاٹ کام، ڈیلی اردو کالمز اور ہم سب میں بھی پچھلے کئی سالوں سے ان کے کالمز باقاعدگی سے شائع ہو رہے، بذات خود بھی شعبہ صحافت سے وابستگی ہے، 10 سال ہفت روزہ میری آواز (مظفر گڑھ، ملتان) سے بطور ایڈیٹر وابستہ رہے، اس وقت روزنامہ شناور لیہ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ہیں اور ہفت روزہ اعجازِ قلم لیہ کے چیف ایڈیٹر ہیں، مختلف اداروں میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی ممبر ماسٹرز کی سطح کے طلباء و طالبات کو تعلیم بھی دیتے ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply