برکت۔۔حسن رضا

کچھ دنوں پہلے شاہراہ فیصل پر گاڑی کے انڈیکیٹر نہ چلنے پر چالان ہوگیا۔
دوران “مذاکرات” مشاہدہ کیا تو دیکھا کہ کچھ لوگ فقط تعارفی مصافحہ کے بعد بغیر کسی “لین دین” کے آگے بڑھ گئے۔
جو اہلکار مجھے ڈیل کر رہا تھا، اس سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد کسی نا کسی طور، سرکاری ملازم ہیں۔
جرم تو یہ بھی کر رہے تھے۔۔۔کوئی بغیر ہیلمٹ، کوئی بغیر نمبر پلیٹ، کوئی بغیر سیٹ بیلٹ،کسی کی گاڑی کے سیاہ شیشے۔
ان سے کیوں کچھ نہیں لیتے؟؟ میں نے اہلکار سے پوچھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بغیر کسی پس و پیش کے، اس نے جواب دیا کہ
بابا۔۔۔ ان کی کمائی میں برکت نہیں۔۔
اچھا، میں نے حیرت سے پوچھا۔۔
تو پھر برکت کس میں ہے؟؟
جو پیسہ خون پسینہ بہا کے کمایا ہو، اس میں بڑی برکت ہوتی ہے۔ اب ان ہڈحراموں کی حرام کی کمائی لے کر، میں اپنے خاندان یا بچوں کو کھلاؤں گا کیا؟
توبہ کرو سائیں!

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply