برطانیہ،شادی کی تقریب میں سب بھوت بن گئے

SHOPPING
SHOPPING

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر شادی کو خوشی سے منانے کی ہی روایتہے لیکن برطانیہ کے ایک جوڑے نے اپنی شادی خوفناک طریقے سے منا کر سب کو خوفزدہ کردیا۔ شادی کو یادگار بنانے کے لئے دلہا دلہن اور مہمان سب ہی بن سنور کر تقریب میں شرکت کرتے ہیں لیکن برطانوی جوڑے نے شادی کی تقریب میں زومبی تھیم رکھ کر انوکھے طریقے سے اسے یادگار بنایا۔دلہا اور دلہن دونوں نے ہی باہمی اتفاق سے شادی پر بھوت اور چڑیل کا روپ دھارا جب کہ تقریب کے شرکا نے بھی بھوت ،چڑیلوں اور خوفزدہ کرنے والے ملبوسات پہنے۔دلہن کا لباس نگینوں اور ستاروں کے بجائے کھوپڑیوں اور ڈھانچوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ دلہا کے رنگ برنگی تھری پیس سوٹ سے بھی خوف کا اظہار ہو رہا تھا۔شادی کی زومبی تھیم پر سب ہی لوگوں نے اپنا میک اپ ایسا خوفناک کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں رک جائیں، کسی کےچہرے پر خون کی طرح کا میک اپ تھا تو کسی کا چہرہ زخمی لگ رہا تھا۔شادی میں شریک ہونے والے لوگوں نے خوفناک ماحول میں خوشی کے نغمے خوب گائے گ جس پر دلہا دلہن نے رقص بھی کیا۔تقریب کے دوران دلہا دلہن نے شادی کا انسانی ڈھانچے کی طرح بنا کیک بھی کاٹا لیکن اسے چھری یا کانٹے کے بجائے تلوار سے کاٹا گیا۔دونوں میاں بیوی نے کھوپڑیوں کو سامنے رکھ کر مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔ اس سے قبل بھی کچھ جوڑوں نے ایسی حماقت اپنی شادی میں کی لیکن اس جوڑے کی منفرد بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی پوری شادی کی تیاری 7 ہفتوں میں مکمل کی تھی۔جس کے باعث انہوں نے شادی کی زومبی تھیم کو خوف سے خوفناک بنانے کے لئے ڈیزائنر ،میک اپ آرٹسٹ اور ایونٹ پلینر کو بھاری معاوضہ بھی دیا تھا۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *