مجھ سنگ رقص کرو گے کیا؟رمشا تبسم

یادو کی چادر اوڑھ کر
محبت کا ارادہ پہن لوں
جذبات کا کنگن ہاتھوں میں پہن کر
وعدوں کی بندی ماتھے پر سجا لوں
امیدوں کا ہار گلے میں پہن کر
مچلتے ارمانوں کی پائل بنا لوں
تمہاری آواز کے پَر لگا کر
تمہارے لمس کی خوشبو کا تعاقب کر کے
تم تک آ جاؤں تو
بولو!
بانہوں کے حصار کا چولا پہن کر
مجھ سنگ رقص کرو گے کیا؟؟

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply