خواہش۔۔سلمیٰ سیّد

سب کے اندر ننھا بچہ ہوتا ہے
اس کو زندہ رکھنا، سچا ہوتا ہے

تنہائی جب آنکھ بھگونے لگتی ہے
دل میں تیری یاد کا چرچہ ہوتا ہے

اک دوجے پہ جان لٹانا لازم ہے ؟
کاروباری دل کا رشتہ ہوتا ہے ؟

دفتر میں کیوں اتناوقت لگاتے ہو
دو لوگوں میں کتنا خرچہ ہوتا ہے

ساڑھی کی دوکان پہ جاکر رُکتی ہوں
ہاتھ میں میرے دوا کا پرچہ ہوتا ہے

بارش کا موسم ہے جلدی گھر آؤ
ساون میں دل کچا رستہ ہوتا ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

بوسیدہ کپڑے کا میلا سا تھیلا
ایسا ایک غریب کا بستہ ہوتا ہے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply