• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • یوم اپیل: پانی بچانے والوں کی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل۔۔ندیم کھوہارا

یوم اپیل: پانی بچانے والوں کی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل۔۔ندیم کھوہارا

وطنِ عزیز میں گزشتہ ستر سال سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ اگر کسی نے اپنی بات منوانی ہو یا اعلیٰ  حکام تک پہنچانی ہوں تو سڑک پر آ کر منوائی جاتی ہے۔ خاص طور سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی جنگ سڑک پر ہی لڑتے اور جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات یہ جدوجہد متشدد صورت اختیار کر جاتی ہے۔ لیکن شاید بہت ہی کم لوگوں کو یہ علم ہو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کچھ ملازمین ایسے ہیں جو کئی سالوں سے اپنے جائز حقوق کے حصول کی خاطر اور اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے احتجاج کی بجائے میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ ملازمین پنجاب کے واٹر مینجمنٹ ملازمین ہیں۔ جنہیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں جب پنجاب میں جناب چودھری پرویز الٰہی کی حکومت تھی تب قومی پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات کے تحت بھرتی کیا گیا تھا۔ پانچ سالہ پروگرام کے دوران ان ملازمین نے شبانہ روز محنت کر کے تقریباً ڈیم برابر پانی کی بچت کی۔ حال ہی میں تحریک انصاف نے بر سر اقتدار آتے ہی اس پروگرام کی افادیت کو دیکھتے ہوئے فیز 2 کا اعلان کیا ہے۔ اس پر بھی یہی ملازمین کام کریں گے۔ سالہاسال تک اور مستقل جاری رہنے والے پانی کی بچت کے کام پر اپنی صلاحیتیں وقف کرنے والے ملازمین خود مستقلی کے لیے سراپا سوال ہیں۔

پرامن جدوجہد کے سلسلے میں ملازمین سوشل میڈیا خصوصاً ٹویٹر پر #پانی_بچانے_والوں_کوبچاؤ اور#SaveWaterSaveWMسمیت کئی ٹیگز کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملازمین کی جانب سے رواں ماہ 12 فروری کو پنجاب بھر میں یوم اپیل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2297926200482481&id=1464366937171749

یوم اپیل میں ملازمین کی طرف سے اعلی حکام کو ناحق نکالے گئے ساتھیوں کی بحالی، پندرہ سالہ ملازمت اور تنخواہوں کا تحفظ، مستقلی، اور پنجاب کے دیگر ملازمین کی طرح اپ گریڈ کرنے کی اپیلیں کی جائیں گی۔
حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کا نوٹس لیں۔ سڑکوں کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل حل کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عزت مآب جناب جسٹس گلزار احمد صاحب سے بھی بھرپور اپیل ہے کہ وہ ملازمین کی جانب سے پر امن جدوجہد کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔ تا کہ دیگر صوبوں کے ملازمین کہ طرح یہ لوگ اپنے مستقبل کی فکر سے آزاد ہو کر مکمل توجہ پانی بچانے کے منصوبوں پر صرف کر سکیں۔

Facebook Comments

ندیم رزاق کھوہارا
اردو زبان، سائنس، فطرت، احساس، کہانی بس یہی میری دنیا ہے۔۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 2 تبصرے برائے تحریر ”یوم اپیل: پانی بچانے والوں کی چیف جسٹس پاکستان سے اپیل۔۔ندیم کھوہارا

  1. بہت ہی خوبصورت ترین تحریر.
    حکومت کو چاہئیے ان ملازمین پر رحم فرمائے.

Leave a Reply to Muhammad Zulfiqar Cancel reply