وطنِ عزیز میں گزشتہ ستر سال سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ اگر کسی نے اپنی بات منوانی ہو یا اعلیٰ حکام تک پہنچانی ہوں تو سڑک پر آ کر منوائی جاتی ہے۔ خاص طور سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی جنگ سڑک پر ہی لڑتے اور جدوجہد کرتے نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات یہ جدوجہد متشدد صورت اختیار کر جاتی ہے۔ لیکن شاید بہت ہی کم لوگوں کو یہ علم ہو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کچھ ملازمین ایسے ہیں جو کئی سالوں سے اپنے جائز حقوق کے حصول کی خاطر اور اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے احتجاج کی بجائے میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ ملازمین پنجاب کے واٹر مینجمنٹ ملازمین ہیں۔ جنہیں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں جب پنجاب میں جناب چودھری پرویز الٰہی کی حکومت تھی تب قومی پروگرام برائے اصلاح کھالہ جات کے تحت بھرتی کیا گیا تھا۔ پانچ سالہ پروگرام کے دوران ان ملازمین نے شبانہ روز محنت کر کے تقریباً ڈیم برابر پانی کی بچت کی۔ حال ہی میں تحریک انصاف نے بر سر اقتدار آتے ہی اس پروگرام کی افادیت کو دیکھتے ہوئے فیز 2 کا اعلان کیا ہے۔ اس پر بھی یہی ملازمین کام کریں گے۔ سالہاسال تک اور مستقل جاری رہنے والے پانی کی بچت کے کام پر اپنی صلاحیتیں وقف کرنے والے ملازمین خود مستقلی کے لیے سراپا سوال ہیں۔
@TahirImran
اس تھریڈ میں ہمارے مسئلہ کے متعلق تمام معلومات ایک مقام پر یک جا کی گئی ہیں۔ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر اس تھریڈ کو ضرور پڑھیے گا۔ باقی فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔
?????#پانی_بچانے_والوں_کوبچاؤ— Nadeem Khohara (@khohara) January 26, 2019
پرامن جدوجہد کے سلسلے میں ملازمین سوشل میڈیا خصوصاً ٹویٹر پر #پانی_بچانے_والوں_کوبچاؤ اور#SaveWaterSaveWMسمیت کئی ٹیگز کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ملازمین کی جانب سے رواں ماہ 12 فروری کو پنجاب بھر میں یوم اپیل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2297926200482481&id=1464366937171749
یوم اپیل میں ملازمین کی طرف سے اعلی حکام کو ناحق نکالے گئے ساتھیوں کی بحالی، پندرہ سالہ ملازمت اور تنخواہوں کا تحفظ، مستقلی، اور پنجاب کے دیگر ملازمین کی طرح اپ گریڈ کرنے کی اپیلیں کی جائیں گی۔
حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم کا نوٹس لیں۔ سڑکوں کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے مسائل حل کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کریں۔
جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عزت مآب جناب جسٹس گلزار احمد صاحب سے بھی بھرپور اپیل ہے کہ وہ ملازمین کی جانب سے پر امن جدوجہد کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔ تا کہ دیگر صوبوں کے ملازمین کہ طرح یہ لوگ اپنے مستقبل کی فکر سے آزاد ہو کر مکمل توجہ پانی بچانے کے منصوبوں پر صرف کر سکیں۔
Facebook Comments
بہت ہی خوبصورت ترین تحریر.
حکومت کو چاہئیے ان ملازمین پر رحم فرمائے.
Govt Punjab must be regularized their jobs .