• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لندن، زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، 22 افراد زخمی

لندن، زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں دھماکا، 22 افراد زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  لندن میں زیر زمین میٹرو اسٹیشن میں دھماکے کے بعد بھگدڑ کے نتیجے میں 22 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے پرسونس گرین اسٹیشن پر موجود ٹرین میں ہونے والے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ٹرین میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ زخمی ہونے والے افراد کے چہرے جھلس گئے اور ان کے بال جھڑنے گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جس کے بعد برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا کہ واقعے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ایمرجنسی سروسز کا کہنا تھا کہ انہیں مذکورہ واقعے سے متعلق 8 بجکر 20 منٹ پر اطلاع دی گئی تھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرین کو ہسپتال منتقل کرنے کے کام کا آغاز کیا۔لندن پولیس اور ایمبولینس سروس کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے مغربی حصے میں قائم زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کو دیکھ رہے ہیں، جسے میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں دھماکا قرار دیا گیا۔لندن میٹرو پولیٹن پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم پروسون گرین ٹیوب اسٹیشن میں ہونے والے واقعے سے آگاہ ہیں، اور افسران کو روانہ کیا جاچکا ہے‘۔واقعے کے بعد اسٹیشن کو بند کردیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ضلعی لائن پر موجود تمام اسٹیشنز کو بھی بند کردیا گیا۔میٹرو ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں موجود ایک سفید کنٹینر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسافروں کے چہرے پر زخم آئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply