• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • انڈیا کی کوانٹم کمپیوٹنگ میں انٹری۔۔۔مترجم: دانش بیگ

انڈیا کی کوانٹم کمپیوٹنگ میں انٹری۔۔۔مترجم: دانش بیگ

انڈین گورنمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ سال میں کوانٹم کمپیوٹنگ میں آٹھ ہزار کروڑ(1.2 بلین ڈالر) انویسٹ کریں گے۔
انڈیا کی فنانس منسٹر کا کہنا ہے کہ اس سکیم سے ایپلیکشن پراجیکٹ اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے قومی مشن میں ہو رہی ریسرچ میں تیزی آئے گی۔

انڈیا سے پہلے بھی کئی ممالک اس فیلڈ میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ 2016 میں یورپین کمیشن نے کوانٹم کمپیوٹنگ پروجیکٹس کے لئے 1.13 بلین ڈالر مختص کیے۔ 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیلڈ میں 1.2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے مسودے پر دستخط کیے۔ چائنہ اس فیلڈ میں سالوں سے ہو رہی ریسرچ پر اب تک 2 بلین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کر چکا ہے۔

دوسرے ممالک جیسا کہ جرمنی، جاپان اور کینیڈا بھی کوانٹم کمپیوٹنگ میں ہو رہی ریسرچ کو تیز کرنے کے لئے کئی سکیمز کا اعلان کر چکے ہیں۔

انڈیا اس دوڑ میں ابھی نیا نیا شامل ہوا ہے۔انڈیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ پر کام گزشتہ سال سے شروع ہو چکا ہے۔ پچھلے سال انڈیا کے ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(DST) نے جنوبی شہرحیدرآباد میں 80 کروڑ (11.2ملین ڈالر) کی لاگت سے Quantum-Enabled Science & Technology (QuEST) کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا تھا۔

جب انڈیا اپنی ریسرچ کا آغاز کر رہا ہے ایسے وقت میں Google اور IBM جیسی پرائیویٹ کمپنیز میں پہلے ہی کوانٹم سپرمیسی کی جنگ چل رہی ہے۔ کوانٹم کمپیوٹنگ ایک ایسا مظہر ہے جس میں کوانٹم کمپیوٹر ایسی پرابلمز کو حل کرتا ہے جو ایک کلاسیکل کمپیوٹر عملی طور پر نہیں کر سکتا۔ دوسری طرف Amazon اور مائیکروسافٹ جیسی کمپنیز کوانٹم کمپیوٹنگ کے لئے ابھی سے ہی کلاؤڈ سروسز آفر کر رہی ہیں۔

آئی بی ایم کے نئے CEO اروند کرشنا نے پچھلے سال اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی نظر میں انڈیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی فیلڈ میں کوئی خاص کام نہیں ہو رہا اور اگر انڈیا نے جلد ہی اس فیلڈ میں کام شروع نہ کیا تو ٹیکنالوجی کی دنیا میں انڈیا اپنی برتری کھو سکتا ہے۔

اس فیلڈ میں پہلے سے موجود ممالک سے مقابلہ کرنے کے لئے انڈیا کو یہ سرمایہ کاری درست پراجیکٹس میں کرنی ہو گی اس کے علاؤہ انڈیا کو بڑی کمپنیز جیسا کہ گوگل اور آئی بی ایم سے بھی پارٹنرشپ کرنی ہو گی تا کہ یہ اس فیلڈ میں ان کے تجربات سے فایدہ اٹھا سکے۔

اوریجنل آرٹیکل کا لنک:
https://thenextweb.com/…/india-finally-commits-to-quantum-…/

Advertisements
julia rana solicitors london

کوانٹم کمپیوٹرز کے بارے میں تفصیل:
https://m.facebook.com/groups/319577258210817?view=permalink&id=971746766327193

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply