میری مدد کیجئے۔۔۔ عارف خٹک

میں بہت پریشان ہوں۔ زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ پاگلوں کیطرح جنگلوں میں خود کو گم کر ڈالوں۔ زندگی ایک سزا بن چکی ہے۔ ہر لخظہ، ہر پل خود کو آہستہ آہستہ مار رہا ہوں۔

میری آنکھوں نے جواب دے دیا تو طبیب حیران و پریشان تھے کہ عین جوانی میں مجھے وہ کون سا روگ لگ چکا ہے جس نے میری خوبصورت آنکھوں میں اندھیروں کو جنم دیا۔ میرے پاس کوئی جواب تک نہیں ہے کہ انھیں بتاؤں کہ آنکھوں کا یہ اندھیرا پن بھی میرا اپنا ہی دیا ہے۔ یہ وہ سزا ہے جسے برداشت کرکے میں اپنی گناہوں کا کفارہ ادا کررہا ہوں۔  زندگی کی وہ اٹکھلیاں جو میری قسمت میں شاید لکھی ہوئی تھیں، وہ میری زندگی کیساتھ اٹکھلیوں پر مجبور ہوگئیں۔

میں بھی اپ کیطرح ایک نارمل انسان تھا۔ مجھے بھی کبھی زندگی بہت خوبصورت لگتی تھی۔ ہنستا تھا، جھگڑتا تھا، زندگی کے لمحوں سے خوشیاں کشید کرکے زندگی کو ایک ڈھب پر گزارنے میں مگن تھا۔ کہ اچانک وہ میری زندگی میں آئی۔

وہ کیا آئی گویا چار سو بہاروں کا قبضہ ہوگیا میری زندگی پر۔

مجھے ابھی بھی یاد ہے جب میں اس کا ملیح چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھام کر اس کی آنکھوں میں ڈوب جاتا تھا تو میری خواہش ہوتی تھی کہ زندگی بس یوں ہی اپنا سفر تمام کرے۔  جب وہ اپنی سانپ جیسی، بل کھاتی اور لچکیلی کمر لہرا کر اپنا آنچل میرے چہرے پر پھیلاتی اور خود بھی اپنے ہی آنچل میں چھپ کر اپنے ہونٹوں کو میرے ہونٹوں میں پیوست کرتی تو شاید اتنا نشہ کسی سو سالہ شراب میں نہ ہوتا جتنا نشہ اس لمس اور بوسے میں ہوتا تھا۔

پھر زندگی نے پلٹا کھایا اور وہ میرے چار بچوں کی ماں بن گئی۔ لچکیلی کمر کسے کہتے ہیں یہ اب ہمیں معلوم نہیں۔ اب وہ نازک اندام حسینہ کسی سرکاری ہائیر سکینڈری اسکول کی لائبریری بن چکی ہے۔ اس کی کھنکھتی آواز اب امیتابھ کو بھی کپکپانے پر مجبور کردے۔ پہلے وہ اپنی گیلے زلفوں سے مجھے جگاتی تھی، اب رسماً میں انھیں اپنی گیلی مونچھوں سے جگاتا ہوں۔ اب ہر ہفتہ وار رومانوی رات کو ہم دونوں یہ دعا باجماعت مانگتے ہیں کہ یا تو وہ بیمار ہوجائے یا میں۔ کبھی کبھار محبت کا دورہ جب ہم دونوں پر پڑتا ہے تو محبت میں لالہ کی آوازیں گونجنی لگتی ہیں ۔ میں گدھا بن کر  محنت کئے جارہا ہوں، روزی کما رہا ہوں۔ بدلے میں وہ اس محنت کی کمائی سے اپنے وزن کو دگنا کرکے دیکھا رہی ہے۔

Image result for blue whale gameآج میں مایوس سا ،زندگی کے رنگینیوں سے دور خود کشی کا سوچ رہا تھا کہ کسی بلیو وہیل گیم کا معلوم ہوا کہ اس کا آخری ٹاسک پورا کرنیوالا زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔ تو براہ کرم میری مدد کریں

کوئی دوست گیم ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک دے سکتا ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

میں نے بیگم کے موبائل میں انسٹال کرنا ہے!

Facebook Comments

عارف خٹک
بے باک مگر باحیا لکھاری، لالہ عارف خٹک

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”میری مدد کیجئے۔۔۔ عارف خٹک

Leave a Reply