فلینظر الانسان۔۔۔تحقیق و تدوین :ڈاکٹر اسد امتیاز

انسان کو دیکھنا چاہیے ۔۔۔ کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔سورہ الطارق آیت نمبر ۵

یقیناً گزرا ہے ایک وقت انسان پر زمانے میں،جبکہ وہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا۔
سورہ الدہر آیت نمبر ۱

یہی ہے کھلے چھپے کا جاننے والا،زبردست غالب بہت ہی مہربان،جس نے نہایت خوب بنائی  جو چیز بھی بنائی  ۔اور انسان کی بناوٹ مٹی سے شروع کی،پھر اسکی نسل ایک بے وقعت پانی کے نچوڑ سے چلائی ۔۔جسے ٹھیک ٹھاک کر کے،اس میں اپنی روح پھونکی ،اسی نے تمہارے  کان آنکھیں اور دل بنائے۔۔اس پر بھی تم بہت ہی کم احسان مانتے ہو۔اور انہوں نے کہا جب ہم زمین میں رل مل جائیں گے کیا پھر نئی  پیدائش میں آ جائیں گے؟
سورہ سجدہ آیات ۶ تا ۱۰

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں،تاکہ تم ان سے آرام پاؤ،اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کر دی،یقیناً غور و فکر کرنے والوں کیلئے ان میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
سورہ الروم آیت نمبر ۲۱

ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں  کرتے۔اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو قطرہ تم ٹپکاتے ہو،کیا اسکا انسان تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں ۔
ہم ہی نے تم میں موت کو معین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں  ہیں،کہ تمہاری جگہ تم جیسے اور پیدا کر دیں،اور تمہیں نئے سرے سے اس عالم میں پیدا کریں جس سے تم بالکل بے خبر ہو۔
تمہیں یقینی طور پہ پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر تم کیوں عبرت حاصل نہیں  کرتے
سورہ واقعہ آیات نمبر ۵۷ تا ۶۲

ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں جو خیالات اُٹھتے ہیں،اُن سے ہم واقف ہیں،اور ہم اسکی رگ ِ  جاں سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں –
سورہ ق آیت نمبر ۱۶

بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کیلئے پیدا کیا اور اسے سنتا دیکھتا بنایا ۔
سورہ الدھر آیت نمبر ۲

اللہ تعالی نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے،اور اس وقت تم کچھ بھی نہیں  جانتے تھےاور اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائےکہ تم شکر گزاری کرو۔
سورہ النحل آیت نمبر ۷۸

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا ۔
سورہ علق آیت نمبر ۴

جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں  جانتا تھا ۔
سورہ علق آیت نمبر ۵

بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے۔
سورہ القیامہ آیت نمبر ۱۴
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا –
سورہ القیامہ آیت نمبر ۳۶

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں۔
سورہ البقرہ آیت نمبر ۳۰
تو جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اسکے لئے سجدے میں گر پڑنا ۔
سورہ الحجر آیت نمبر ۲۹

مقدمہ !
انسان کو اپنی پیدائش پر غور کرنا چاہیے،اسے اسکے ہاتھوں نے نہیں  بنایا،بلکہ وہ اس خالق کی بہترین تخلیق ہے،جو بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے (Creation Ex nihilo/Out of Nothing ) اور جاندار سے بے جان۔
سورہ آل عمران آیت نمبر ۲۷
پس تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو؟
سورہ انعام آیت نمبر ۹۵

کیا انہوں نے نہیں  دیکھا کہ مخلوق کی ابتدا کس طرح اللہ نے کی؟
پھر اللہ اسکا اعادہ کرے گا،اور یہ اس پر بہت ہی آسان ہے
سورہ عنکبوت آیت نمبر ۱۹

Be Warned & Be prepared

جناب آپ بڑے قیمتی ہیں اور اللہ کو اتنے عزیز ہیں کہ آپ کا مقدمہ فرشتوں کے سامنے اللہ تعالی پیش کر رہا ہے،فرشتوں نے تو خدشہ کا اظہار کر دیا تھا کہ انسان فساد اور خونریزی کرے گا۔
لیکن اللہ نے فرمایا ۔
قال انی اعلم ما لا تعلمون
جو میں جانتا ہوں تم نہیں  جانتے۔

یقیناً ہونگے رحمان کے کچھ بندے جو اپنی چوائس Free will سے اسکی بتائی ہوئی  سیدھی راہ پر چلیں گے۔
جب کوئی انسان اپنی مرضی اور پسند سے کسی کا انتخاب کرتا ہے تو اس کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے،یہ لذت ِ بندگی تو فرشتوں کو بھی حاصل نہیں ۔ایسے ہی سلیم الفطرت لوگوں کیلئے پھر وعدہ ہے رحمان کا۔
کوئی  نفس نہیں  جانتا جو کچھ ہم نے ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک”ان”کیلئے پوشیدہ کر رکھی ہے،جو کچھ کرتے تھے اس کا بدلہ ہے۔
سورہ سجدہ آیت نمبر ۱۷

Advertisements
julia rana solicitors

We The Humans The Finest Machine God has created and it ain’t without manual -That’s Quran

 

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply