• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر

وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم ڈائریکٹر مقرر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)   پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس کو اپنی ٹیم کا ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے لیکن وہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائر ملتان سلطان کا حصہ بن گئے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے وقار یونس کی اہم عہدے پر تقرری کا اعلان کیا۔وقار یونس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے۔ ہم باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج کیلئے چھوٹے ریجنز کو ہدف بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب میں باہر سے بیٹھ کر پاکستان سپر لیگ دیکھا کرتا تھا تو اسلام آباد یونائیٹڈ مجھے ایک فیملی کی طرح لگتی تھی، میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں واپس آئے۔فرنچائز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے بھی وقار یونس کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ سابق ڈائریکٹر وسیم اکرم کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ وہ ہمارے باؤلرز کیلئے بہترین استاد ثابت ہوئے اور ہم ان کی خدمات کیلئے شکرگزار ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ میں وقار یونس کی شرٹ کا نمبر 794 ہے جو ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حاصل کی گئی وکٹوں کی تعداد ہے۔وقار یونس اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کی ذمے داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply