بِلا دودھ کا رکھوالا۔۔عزیز خان/اختصاریہ

ایک خبر کے مطابق جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے جنوبی پنجاب اور رحیم یار خان ضلع میں رہنے والے لوگ ان کو بُہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی دولت میں بے تحاشا اضافہ کیسے ہوا ؟

گنا اور گندم کے کاشتکار کو برباد کرنے والے یہ دونوں محترم حضرات صرف اپنی دولت میں مزید اضافہ کریں گے اور آئندہ تحریک انصاف کو کو چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے اور وہاں بھی وزارت ان کا استقبال کرے گی۔

سرائیکی صوبہ کے نام پر عوام سے ووٹ لے کر اب ان کے ہونٹ سل گئے ہیں زباں بند ہوگئی ہے مگر جنوبی پنجاب کی بے حس عوام پھر ان کو ووٹ دے گی۔

عمران خان بھی کمال ضدی انسان ہے، پنجاب میں بزدار جیسے وزیر اعلیٰ  کو بیٹھا کر پنجاب کی عوام کے صبر کا امتحان لے رہا ہے اور اب ان کو دودھ کی رکھوالی دے رہا ہے ؟

کاش ہم سوچیں کہ اپنی دولت میں اضافہ کرنے والے یہ سیاستدان کسی کے دوست نہیں !

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply