اک عہد وفا تمام ہوا ۔۔۔ معاذ بن محمود

آپ کا نام تاریخ میں گولڈ لیف کے پنوں پر لکھا جائے گا۔ آپ کی خدمات تادمِ آخر قومِ کوکینی یاد رکھے گی۔ آپ ملک کا خرمایہتھے۔ آپ کی ٹویٹس کوکین کی لکیروں سے لکھے جانے کے قابل تھیں، یہ اور بات ہے کہ ایک خبیث انہیں کھینچ لینے کے درپے رہاکرتا۔ آپ ریاست کے مضبوط ترین ادارے کے بڑبولے ترین ڈیپارٹمینٹ کا نازک ترین عضوِ خاص تھے۔

آپ کے کارناموں میں اہم ترین کارنامہ ڈیجیٹل ملائک پر مبنی فوج کا قیام تھا جو آپ کے خروج سے کچھ عرصہ پہلے میدانِ ٹویٹر میںجامِ شہادت نوش کر گئی۔ آپ مخالفین کو ذہنی طور پر مختون کرنے کے قائل تھے۔ آپ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اورمطلوبہ ٹرینڈ ٹاپ پر لانے کے بعد اجرت دینے پر یقین رکھتے تھے۔ آپ کے بہادر جنگجؤوں میں فرحان ورک قابل ذکر رہے جن کیذہنی استعداد ہیروئن کے کیپسول سمگل کرنے والوں کی ذات کے پیندے جتنی گہری تھی۔

آپ کتوں سے سخت پیار کرتے تھے۔ آپ کے معلوم کتوں میں سے ایک کا اسمِ گرامی زورو تھا۔ دوسرے کا نام لبوں پر لانےسے ناصرف اس کلبِ خاص کی بلکہ آپ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب ہو سکتا ہے۔ کتوں کی بابت آپ کی معلومات کتوں سےبھی زیادہ تھی۔ شاید یہی وجہ رہی کہ ملک بھر کے کتے سدھانے کی ذمہ داری آپ کے مضبوط کاندھوں پر ڈھو دی گئی۔

آپ راست گوئی کے عادی تھے۔ ناقدین غالباً اسی باعث آپ کو ایک فسادی مانا کرتے تھے۔ آپ کی راست گوئی اس حد تک براہراست، سنجیدہ اور سفاک ہوا کرتی کہ آپ علامتی حاکم وقت کے اقوال کو بھی اپنی اچوال کے ذریعے ریجیکٹ کر دیا کرتے۔ آپکے سر پر سینگ موجود تھے تاہم دکھائی نہ دیتے تھے۔ بوجہ ھذا آپ مارخوروں کی ترجمانی بخوبی سرانجام دیا کرتے۔ آپ یہ سینگ اکثراپنے سے کمتر جانور المعروف سویلینز کے ساتھ متواتر پھنسائے رکھتے۔

آپ کی آواز حد سے زیادہ کھنکھتی اور گرج دار مشہور تھی۔ آپ اس آواز کے استعمال سے بھی بخوبی واقف تھے۔ اصلی والےچوہدری کے اصل والے وفادار کی مانند آپ اکثر علاقے کے دیگر غنڈے پڑوسیوں پر تیز آواز میں فقرے کسنے میں کوئی خفت محسوسنہ کرتے۔ آپ کی اس خوبی سے دشمن ہمسائے ہمیشہ جائز تکلیف میں رہا کرتے۔ آپ پشتون قوم پرستوں کے شدید مخالف تھے۔تاہم قسم پرستوں کی جنوبی پنجاب شاخ سے آپ کو خصوصی لگاؤ تھا۔ آپ کا یہ لگاؤ ہی آپ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے باغیوںکو انصاف پسند بنانے کے کام آیا۔

اپنے ابتدائی عہد میں اندرونی خلفشار و ریشہ دوانیوں کے عدم میں آپ نے مکمل یکسوئی کے ساتھ انہیں تخلیق کیا اور پھر اپنا پوراوقت ان کے خلاف جدوجہد میں گزارا۔ آپ کا آخری وقت مہم جوئیوں کا دور رہا۔ اس دوران آپ نے اپنے ادارے اور اپنےمنصب کی پرواہ کیے بغیر بلا تفریق ہر گدھے، گھوڑے، کتے، بلی یعنی ہر سولین کے ساتھ کامیاب محاذ آرائی فرمائی۔ آپ تاریخ کےپہلے افسر اعلی تھے جو اپنا لکھا پھاڑ کر رجوع کے فضائل سے مستفید ہوا کرتے۔ آپ طب کے شعبے میں بھی ایک ماہر سمجھے جاتے۔اپنے آخری وقت میں آپ متاثرین کو برنال نامی دوائی تجویز کرتے دکھائی دیتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

الغرض، آپ اصلی والے چوہدری کے اصلی والے وفادار ثابت ہوئے۔ بلاشبہ آپ کی ڈیجیٹل شہادت سے ایکعہدِ وفاتمامہوا۔

Facebook Comments

معاذ بن محمود
انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاست اور سیاحت کا انوکھا امتزاج۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply