ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی کی برسی۔۔۔اسلم ملک

آج ایک عظیم استاد  ور شاعر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی کی برسی ہے۔ ان کا گزشتہ سال 84 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔
وہ طویل عرصہ اپنی تنخواہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں غریب طلبہ کو وظائف دینے کیلئے بنائے گئے انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو دے دیتے رہے۔

ریٹائرمنٹ پر ملنے والے 50 لاکھ روپے بھی اسی فنڈ میں دے دئیے۔ 10لاکھ روپے اپنے والد مولوی شفیق احمد صدیقی کے نام سے گولڈن سکالر شپ کے اجراء کیلئے دیے، جو ہر سال شعبہ اسلامیات کے ایک طالبعلم کو میرٹ پر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے 14 کروڑ روپے مالیت کی 28 ایکڑ زمین اور دو کروڑ کا ایک پلاٹ بھی مستحق طلبہ کے وظائف کیلئے دے دیا۔ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونیورسٹی آتے رہے۔ جونئیر ساتھیوں کا ہاتھ بٹاتے، کچھ نہ کچھ کام کرکے جاتے۔

ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی 50 سے زائد اردو اور فارسی کتب کے مصنف بھی تھے، جن میں پاکستان کی پہلی فارسی سے اردو لغت اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 50سالہ تاریخ پر مبنی کتاب ’’ نصف صدی کا قصہ ‘‘ بھی شامل ہیں۔

ان کے بڑے بیٹے مائیکروسوفٹ کے سربراہ بل گیٹس کے ایڈوائزر ہیں۔ چهوٹے بیٹے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار اور صاحبزادی ایف سی سی یونیورسٹی میں انگریزی کی استاد ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply