کیا آپ خوش ہیں ؟۔۔ذیشان چانڈیہ

عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ خوشیاں اپنا اثر کھوتی رہتی ہیں  ،  کبھی سوچا ایسا کیوں ہوتا ہے ؟۔۔ بچپن، لڑکپن، جوانی اور بڑھاپا سب ایک دوسرے سے ایسے مختلف ہے، جیسے زمین اور آسمان۔ بچپن میں عید کے آنے کی خوشی ہوتی تھی ، وہ خوشی  یہ نہیں تھی کہ پیسے ملیں گے یا نئے کپڑے ملیں گے ۔ وہ خوشی ہوتی تھی  محلے کی رونقیں، سب کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ،مسجد میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا۔ اب نہ تو وہ گلی محلے کی رونقیں ہیں نہ  ہی وہ خوشیاں ۔ انسان الجھ گیا ہے ،ان معاملات میں جن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔۔ جس کا اسے کبھی گمان بھی نہ گزرا  تھا۔

وقت اتنی تیزی سے بدل جاتا ہے کہ انسان کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیتا۔ انسان نے اپنی ہی تخلیق کی ہوئی چیزوں کا خود کو  ایسا عادی بنایا کہ قدرت کے اصولوں کو ہی بھول بیٹھا۔ خوشیاں تو دور کی بات ہیں اب صرف کسی طریقے سے زندگی کو  اچھی طرح گزارنا چاہتا ہے ۔ اب انسان کی سب سے بڑی خوشی اچھی گاڑی ،اچھا گھر اور بیوی بچوں کے اخراجات پورا کرنے ہوتے ہیں ۔ پہلے بچوں کو خوش رہنا سکھایا جاتا تھا اب کمانا سکھایا جاتا ہے ۔ زندگی میں بڑا آدمی بننے کا سبق پڑھایا جاتا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ خوش کیسے رہنا ہے ۔

جوانی کی خوشی پیسے کمانا اور بڑھاپے کی خوشی اولاد کے ساتھ کچھ وقت گزارنا ،جو آج کل چند ایک کو ہی نصیب ہوتی ہے۔ یہ حقیقت میں خوشی نہیں ایک ضرورت ہے ۔ سب کب اور کیسے بدل گیا، ہمیں پتا ہی نہیں چلا ۔ اب ہم اتنے کھو گئے ہیں کہ خود کوبھی تلاش نہیں کر سکتے۔

آپ بھی  اپنے آپ سے پوچھیں کیا آپ خوش ہیں ؟

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

Zeeshan Chandia
Zeeshan Chandia is the student of IR from Muslim Youth University Islamabad Zeeshanchandia05@gmail.com

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply