رحیم شاہ تیری “عظمت” کو سلام۔۔۔عزیز خان

حریم شاہ کی ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں وہ “کام و دہن” سے کام لے رہی ہے جس بندے کے ساتھ اُن کی یہ ویڈیو ہے اُن کا چہرہ نظر نہیں آرہا مگر حریم کا چہرہ صاف دیکھا جا سکتا ہے
حریم شاہ کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر رہنے   کا فن آتا ہے ،وہ کوئی نہ کوئی ایسی خبر یا ویڈیو اپ لوڈ کر دیتی ہے جس سے میڈیا پر اک شور برپا ہو جاتا ہے۔جو کام اداکارہ میرا اپنی ویڈیو سے نہ کر سکی جس کام میں قندیل بلوچ نے اپنی جان دے دی ،وہ کام حریم کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔

کبھی مبشر لقمان کے جہاز کی سیر کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ویڈیو ،کبھی فیاض چوہان کے دفتر میں اُن سے بے تکلفی کی ویڈیو، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگرتحریکِ انصاف کے لیڈرز کے ساتھ اُتاری گئی تصاویر سوشل میڈیا پر نظر آتی رہیں۔

پھر ایک دھماکا ہوا حریم شاہ وزارت خارجہ کے دفتر میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھی نظر آئیں ،شور مچ گیا مگر کوئی مائی کا لال اُس کا بال بیکا نہ کر سکا ،نہ ہی pti کی حکومت اس بات کا پتہ کر سکی کہ حریم شاہ کو کون وزارت خارجہ کے دفتر میں لے گیا تھا۔

اب حریم شاہ نے شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل کر دی ،اُنہیں اپنا بہنوئی کہا اور اپنی دوست کے ساتھ “نکاحِ متہ” کا بھی اقرار کیا مگر شیخ صاحب نے اس کی تردید یا تائید نہیں کی ،شیخ صاحب نواز شریف کے دور حکومت میں جب وزیر تھے تو اداکارہ ریما کے ساتھ بھی اُن کا متہ مشہور ہوا تھا۔

حریم شاہ نے اب عمران خان کی ویڈیو بھی لیک کرنے کی دھمکی دے دی ہے اور دوبئی   میں بیٹھ کر اعلان کیا ہے کہ اگر اُس کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو وہ بہت سارے لیڈروں کی ویڈیو وائرل کر دے گی ،مزے کی بات یہ ہے کہ حریم کے اس اعلان کے بعد pti کے وزرا ء میں کھلبلی مچ گئی ہے، ہر وزیر پریشان ہے سوائے فردوس عاشق اعوان اور شیریں مزاری کے۔

حریم شاہ اور صندل خٹک جیسی لڑکیاں اپنے مفادات کے لیے حکومتی ایوانوں میں کس  طرح اور کیسے پہنچتی ہیں آپ ان لڑکیوں کی ویڈیوز اور بیانات سے اندازہ لگا سکتے ہیں ان کی پہنچ کہاں تک ہوتی ہے، کے پی کے ایک پولیس افسر کے ساتھ حریم کی گفتگو سے اندازہ  لگایا جا سکتا ہے آڈیو میں حریم شاہ Dpo کی عزت افزائی کر رہی ہے۔

ریاست مدینہ کی بات کرنے والے ہمارے وزیر اعظم سے درخواست ہے اس بات کی انکوائری کروائیں کہ حریم شاہ کس طرح اور کس کی سفارش پر وزرات خارجہ میں گئی شیخ رشید اور دوسرے وزرا کے ساتھ حریم کی ویڈیوز وائرل کرنے میں کس کا ہاتھ ہے ؟

صرف باتیں کرنے سے کُچھ نہیں ہوتا، اگر آپ اپنے وزرا ء کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو ان کی رنگین راتیں آپ کی حکومت اور اس مُلک کے مقدر کو تاریک ضرور کر دیں گی۔
جس دلیری اور ہمت سے حریم شاہ اور صندل خٹک دُبئی اور پاکستان کے ایوانوں کو زیر کر رہی ہیں اور وزرا کو آنکھیں دکھا رہی ہیں میرا دل کرتا ہے کہوں
“تیری عصمت کو سلام”۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply