• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • آزاد دائرۃ المعارف یعنی اردو وکی پیڈیا کا متعصبانہ فیصلہ۔۔ممتاز علی بخاری/اختصاریہ

آزاد دائرۃ المعارف یعنی اردو وکی پیڈیا کا متعصبانہ فیصلہ۔۔ممتاز علی بخاری/اختصاریہ

آج اردو وکی پیڈیا (آازاددائرۃ المعارف) کو کھولا تو دیکھا کہ وہاں ٹائیگرتحریری مسابقہ شروع ہے ۔ یہ مقابلہ ۱۰ اکتوبر ۲۰۱۹ سے شروع ہے اور اس کا اختتام ۱۰ جنوری ۲۰۲۰ کو ہو گاجس میں صرف ہندوستانی ہی شریک ہو سکتے ہیں جو انعامات کے حقدار ٹھہریں گے۔مجھے یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی۔اردو کے مسابقوں کو صرف ہندوستان تک محدود کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ اگر آپ میں اردو کے فروغ کی حقیقی طور پر کوئی لگن ہے تو ایسے مقابلہ جات کے لیے کوئی جغرافیائی حد قائم کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے۔ اسے پوری دنیا سے اردو لکھنے والوں کے لیے کیوں نہیں اوپن رکھا گیا؟؟ پھر آپ نے ہندوستان کو ہی کیوں چنُا ،حالانکہ ہندوستان کی سرکاری زبان اردو نہیں۔ اس مقابلے سے پاکستان کو الگ کیوں رکھا گیا؟۔۔۔۔ جہاں بقول اردو وکی پیڈیا قریباً نو کروڑ لوگ بستے ہیں جو اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔

اگر کسی ملک کے رہنے والوں کی اردو دانی اور مقابلہ کروانا مقصود تھا تو اس کے لیے بہترین ملک تو پاکستان تھا جہاں اردو ہی قومی زبان ہے۔

کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو دائرۃ المعارف کی مدیران کی اکثریت ہندوستان کی ہے یا پھر ویکی پیڈیا فاؤنڈیشن کی ہندوستان نوازی کی کوئی اور وجہ؟

بہر کیف یہ عمل قابل افسوس ہے۔
ایک اردو زبان بولنے والے کی حیثیت سے میں اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ بھی اس کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

ممتاز علی بخاری
موصوف جامعہ کشمیر سے ارضیات میں ایم فل کر چکے ہیں۔ ادب سے خاصا شغف رکھتے ہیں۔ عرصہ دس سال سےطنز و مزاح، افسانہ نگاری اور کالم نگاری کرتےہیں۔ طنز و مزاح پر مشتمل کتاب خیالی پلاؤ جلد ہی شائع ہونے جا رہی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی سازش کو بے نقاب کرتی ایک تحقیقاتی کتاب" عصمت رسول پر حملے" شائع ہو چکی ہے۔ بچوں کے ادب سے بھی وابستہ رہے ہیں ۔ مختلف اوقات میں بچوں کے دو مجلے سحر اور چراغ بھی ان کے زیر ادارت شائع ہوئےہیں۔ ایک آن لائن میگزین رنگ برنگ کےبھی چیف ایڈیٹر رہے ہیں.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply