دانت اور ہماری صحت۔۔بشریٰ نواز

ہمارے پیارے نبی ؐ کا فرمان ہے صفائی نصف ایمان ہے ،صفائی کی بات آئے تو جسم کے ہر حصے کی صفائی بہت ضروری ہے جسم کے حصوں میں ہمارے دانت بھی اتنی ہی اہمیت کے حامل ہیں جتنے کہ جسم کے باقی حصے۔، دانت ہماری شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ،دانت اگر چمکدار اور بے داغ ہوں تو ملنے والے شخص پر ہماری شخصیت کا ایک اچھا تاثر پڑتا ہے۔

دانت صرف کیمیائی توتھ پیسٹ  سے ہی چمکدار نہیں ہو سکتے بلکہ دانتوں کی صحت کا سامان ہماری روزمرہ کی غذا میں موجود ہے جیسے کہ پھل جن میں سیب ،سٹرابری۔۔ سیب میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے یہ ایسڈ ہی ہمارے دانت قدرتی طور پر چمکاتا ہے سٹرابری بھی سیب کی طرح ایک لذیز پھل ہے اس میں بھی میلک ایسڈ موجود ہے اس میں ایک اور ایلا جیٹا نینس نامی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو ہمارے منہ میں سوزش اور زخم پیدا کر نے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے اس میں شامل وٹامن سی ہمارے مسوڑھوں کی سوجن دور کرنے کے لیے مفید ہے ،پانی اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک  ہے، زیادہ پانی پینے سے دانت تیزابی اور غذائی ذرّوں سے محفوظ رہتے ہیں ،اسی لیے تاکید کی جاتی ہے کہ ہر کھانے کے بعد کلی کریں دانت صاف کرنے کے لیے مسواک بھی بہترین ہے ڈاکٹر کہتے ہیں ہمارے منہ میں جراثیم کی سات سو سے زیادہ اقسام نے ٹھکانہ  بنا رکھا ہے ،اگر دانت میں سوراخ ہو جائے تو وہاں بھی جراثیم اپنا ٹھکانہ  بنا لیتے ہیں۔ جراثیم مسوڑھوں کو بھی کمزور کر دیتے ہیں اس کا یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ دانت نکلوانے پڑتے ہیں کچھ لوگ اپنے دانتوں سے بہت لاپروائی برتتے ہیں اس لاپروائی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کی دانتوں پر زرد رنگ کی تہہ  جم جاتی ہےیہ تہہ  بھی جراثیم کے چمٹنے سے بنتی ہے، اسے plaque کہا جاتا ہے پلاک پیدا ہونے کی وجہ ہی یہی ہے کہ ہم کھانا کھانے کے بعد دانت صاف نہیں کرتے ۔دانتوں پر پلاک کا ہونا خطرناک عمل ہے وجہ یہ ہے کہ جب غذائی ذرّات پر جراثیم اپنا ٹھکانہ  بنالیں تو وہ جراثیم تیزاب بناتے ہیں تو اس تیزاب سے دانتوں کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کاآغاز ہوتا ہے۔ انسان اگر باقائدگی سے اپنے دانتوں کی صفائی کرے  تو یہ تحفہ خداوندی عمر بھر اس کا ساتھ دے سکتا ہے دانت تندرست رکھنے کے لیے کچھ مشوروں پر عمل کیجیے۔۔
فاسٹ فوڈ اور بازاری مشروبات سے پرہیز کیجیے چینی یا شکر کم استعمال کریں
دن  میں کم از کم دو بار برش کریں
کچھ  بھی کھانے کے بعد کلی کریں
گاجر ،مولی، کھیرا، دانت مضبوط کرنے والی غذائیں ہیں انہیں اپنی زندگی میں شامل کریں
ایک ہی برانڈ کی ٹوتھ پیسٹ استعمال نہ  کریں ۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دانت آخر تک آپکا ساتھ دیں تو ان کی حفاظت کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مکالمہ ڈونر کلب،آئیے مل کر سماج بدلیں

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply