ماہواری۔۔دانش بیگ

خواتین میں ایگ کی پیداوار کا عمل ایک سائیکل میں چلتا ہے ۔
انسانی خواتین میں متواتر ریپروڈکٹو سائیکل 28 دنوں میں مکمل ہوتا ہے اور اس کے دوران سارے تولیدی نظام کی ساخت اور افعال میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ اسے menstrual cycle کہا جاتا ہے۔
Menstrual cycleکے ایونٹس میں اووریز(Ovarian cycle) اور یوٹرس(Uterine cycle) شامل ہیں اور انہیں پچوٹری کے Gonadotropin hormones ریگوکیٹ کرتے ہیں۔
فیمیل ریپروڈکٹو سائیکل کو درج ذیل فیزز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

1: بلوغت کے آغاز پر پچوٹری گلینڈ فولیکل سٹیمولیٹنگ ہارمون (FSH) خارج کرتا ہے جو کہ پرائمری فولیکلز کی نشوونما کو تحریک دیتا ہے۔ ان میں سے صرف ایک فولیکل اپنے پرائمری اووسائٹ(Oocyte) کے ہمراہ اپنی نشوونما کو جاری رکھتی ہے جبکہ باقی فولیکلز کی نشوونما ایک انحطاطی عمل Follicle atresia کہ بدولت رک جاتی ہے۔

2: اووری FSH کے زیر اثر ایسٹروجن ہارمون پیدا کرتی ہے۔ ایسٹروجن یوٹرس کی اندرونی لیونگEndometriumکو تحریک دیتا ہے اور اس میں خون کی سپلائی کو بہتر کرتا ہے۔ جب ایسٹروجن کی مقدار ایک خاص حد سے بڑھ جاتی ہے تو فیڈ بیک میکانزم کے تحت پچوٹری FSH کو خارج کرنا بند کر دیتا ہے۔

3: جب FSH کی مقدار کم اور ایسٹروجن کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے تو پچوٹری گلینڈ Luteinizing hormone (LH)خارج کرتا ہے۔ LH فولیکل سے ایگ کا اخراج کرواتا ہے۔ ایگ کے اخراج کے بعد فولیکل سیلز ایک مخصوص ساخت بناتے ہیں جسے Corpus leutumکہتے ہیں۔

یہ ساخت Progesterone نامی ہارمون خارج کرتی ہے۔ یہ ہارمون یوٹرس کی وال کی انٹرنل لیونگ endometrium کو بہتر بناتا ہے اور اسے زائیگوٹ کی امپلانٹیشن Implantation کے لئے آمادہ کرتا ہے۔اس عمل کو Placenta formation بھی کہتے ہیں۔

4:اگر ایگ کو سپرم نہ ملے اور فرٹیلائزیشن نہ ہو تو Corpus leutum ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے اس کے ٹوٹنے سے پروجیسٹرون کی مقدار میں کمی آ جاتی ہے اور endometrium پر اس کا سپورٹنگ اثر ختم ہو جاتا ہے جس سے اس کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو جاتی ہے۔ یہ عمل جسم سے خون اور سیلز کے ٹکڑوں کے اخراج کا سبب بنتا ہے جسے Menstruation کہا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ عمل تقریباً 3 سے 7 دن جاری رہتا ہے۔
یوں ایک سائیکل مکمل ہوتا ہے اور یوٹرس ایک اور سائیکل میں جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔
انسان کا Menstrual cycle ہر 28 دن بعد رپیٹ ہوتا ہے تاہم مختلف خواتین میں یہ مختلف ہو سکتا ہے حتیٰ کہ ایک ہی خاتون کے لئے عمر کے مختلف مراحل میں اس کے مکمل ہونے کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ خراب خوراک اور جذباتی سٹریس Menstrual cycleکو ڈسٹرب کر دیتے ہیں اور یہ نارمل 28 دنوں میں مکمل نہیں ہو پاتا۔
Menstrual cycleکا مکمل طور پر رک جانا یا اس کا اختتام ہونا Menupauseکہلاتا ہے جس کے بعد ایک خاتون میں ایگ پیدا نہیں ہوتے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply