حکم۔۔۔ عبدالحنان ارشد

میرے دوست نے اپنے کامیاب تجربے کے بعد اپنا روبوٹ دکھاتے ہوئے کہا۔ میں اسے جو بھی کام کہو ںگا یہ میرا حکم بجا لائے گا۔
میں: کچھ بھی کام ؟
وہ: آزما لو۔
میں: مجھے جلدی سے دو کپ چائے بنا دو۔
روبوٹ اپنی جگہ سے نہ ہلا۔
دوست کے ماتھے پہ شکن آئی۔
میں: اچھا میرا سر ہی دبا دو۔
وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہ ہوا۔
میرا دوست غصہ میں آ گیا۔۔۔ کہتا میں نے تمہیں بنایا ہے۔ جو میں کہو ں گا تمہیں کرنا ہی ہو گا۔
روبوٹ: تم اپنے بنانے والے کا حکم مانتے ہو؟

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply