زمین سے ستاروں کے فاصلے کی پیمائش۔۔دانش بیگ

فلکیات میں دور دراز کے اجسام کا فاصلہ معلوم کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں اس آرٹیکل میں ان میں سے دو کی وضاحت کی گئی ہے۔

پہلا طریقہ triangulation یا Parallax کا ہے۔

آبزرور کی جگہ بدل جانے سے زاویے میں جو تبدیلی رونما ہوتی ہے اس کو پیرالیکس کہتے ہیں

پیرالکس کا طریقہ کیسے کام کرتا ہے ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔
اپنا ہاتھ اپنی آنکھوں کے سامنے لائیے اب دائیں آنکھ کو بند کر کے اس کا مشاہدہ کیجیے پھر بائیں آنکھ کو بند کیجیئے اور دائیں آنکھ سے اپنے ہاتھ کو دیکھیے آپ کو محسوس ہو گا کہ آپ کا ہاتھ بیک گراؤنڈ کے مخالف حرکت کر رہا ہے۔
اس مظہر کو قریب کے ستاروں کا فاصلہ معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے چونکہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے اس لئے ایک قریب کا ستارہ بیک گراؤنڈ میں موجود دور کے ستارے کے مخالف حرکت کرتا ہے۔
زمین کا سورج کے گرد مدار 186 ملین میل ہے۔
کسی ستارے کا زمین سے فاصلہ معلوم کرنے کے لئے فلکیات دان اس کی مخصوص پوزیشن کو نوٹ کرتے ہیں اور پھر چھ ماہ بعد اس کی پوزیشن کو دوبارہ نوٹ کیا جاتا ہے اور پوزیشن کے ظاہری فرق کو کیلکولیٹ کیا جاتا ہے ایک ستارے کی ظاہری حرکت کو Stellar Parallax کہا جاتا ہے۔ ایک ستارے کے زمین سے فاصلے اور اس کے پیرالکس اینگل میں ایک سادہ تعلق ہوتا ہے جو کہ یہ ہے
d=1/p
یہاں پر d سے مراد فاصلہ ہے جسے parsecs میں ماپا جاتا ہے جب کہ p پیرالکس اینگل ہے جسے arc seconds میں ماپا جاتا ہے۔

پارسیک کیا ہے؟
پارسیک فاصلے کا ایک یونٹ ہے جو کہ دور دراز کے فلکیاتی اجسام کا فاصلہ معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک پارسیک کی تعریف کچھ یوں ہے کہ
وہ فاصلہ جس پہ ایک astronomical unit ایک arc second
کے اینگل کے مقابل ہوتا ہے

آرک سیکنڈ ایک ڈگری کا 3600واں حصہ ہے۔

{1 ڈگری = دائرے کا 1/ 360واں درجہ
1 آرک منٹ = 1/60 ڈگری
1 آرک سیکنڈ = 1/60 منٹ (1/3600ڈگری)}

ایک astronomical unit زمین اور سورج کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے جو کہ 150 ملین کلومیٹر کے برابر ہے

ایک پارسیک تقریباً 31 ٹریلین کلومیٹر کے یا 19 ٹریلین میل کے برابر ہوتا ہے یہ فاصلہ 3.26 نوری سال کے برابر بنتا ہے۔
رات کو آسمان پر دکھائی دینے والے ستارے سورج سے 500 پارسیک کے فاصلے کی حدود میں ہیں۔۔

Limitations:

یوں تو یہ طریقہ بہت اچھا اور آسان ہے لیکن اس کی کچھ حدود بھی ہیں۔
زمین کے ایٹماسفیئر کی وجہ سے 0.01 آرک سیکنڈ سے کم کے پیرالکس اینگل کو ماپنا بہت مشکل ہے اس لئے جو ٹیلی سکوپس زمین پر موجود ہیں ان سے 100 پارسیک سے زیادہ کا فاصلہ نہیں معلوم کیا جا سکتا۔ لیکن سپیس میں موجود ٹیلی سکوپس کی مدد سے 0.001 آرک سیکنڈ تک کے اینگل کی درست پیمائش کی جا سکتی ہے یعنی 1000 پارسک تک کا فاصلہ باآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے۔
لیکن ہماری اپنی گلیکسی ملکی وے 30000 پارسک کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے لہذا اس طریقے سے تمام ستاروں کا فاصلہ معلوم نہیں کیا جا سکتا۔

2: Brightness measurements

Advertisements
julia rana solicitors london

1000 پارسک سے زائد کا فاصلہ معلوم کرنے کے لئے کوئی براہ راست طریقہ موجود نہیں ہے اس لئے فلکیات دان 1000 پارسک سے زائد کا فاصلہ ماپنے کے لئے brightness measurements کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔
کسی بھی ستارے کا کلر اسپیکٹرم اس کی حقیقی چمک کو ظاہر کرتا ہے۔
فلکیات دان کسی دور دراز ستارے کو دیکھ کر اس کا کلر اسپیکٹرم معلوم کرتے ہیں جس سے انہیں اس ستارے کی اصل چمک کا پتا چلتا ہے۔
اس اصل چمک کا موازنہ ستارے کی ظاہری چمک ( چمک جو زمین سے دکھائی دیتی ہے) سے کر کے فلکیات دان ستارے کا زمین سے فاصلہ معلوم کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply