• صفحہ اول
  • /
  • مشق سخن
  • /
  • مسلمانوں اور سِکھوں کے تعلقات   آزادی سے پہلے اور بعد میں۔۔۔مہر نوید

مسلمانوں اور سِکھوں کے تعلقات   آزادی سے پہلے اور بعد میں۔۔۔مہر نوید

کرتار پور راہداری سے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات بہتر نہیں ہوں گے بلکہ پاکستان اور سکھوں کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں ہمیں لگتا ہے ہم خالصتان تحریک کو قوت بخش کر سکھوں کی معاونت کر کے انڈیا سے بنگلہ دیش کا بدلہ لے سکتے ہیں تو شاید یہ ہماری بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ ایسی کوئی تحریک حقیقت میں وجود نہیں رکھتی ۔

اگر رکھتی بھی ہے تو اس میں انتہائی کم لوگ شامل ہیں اتنے لوگ تو پاکستان میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں لیکن یہ لوگ بہت کم تعداد میں ہیں اور شاید ہی ان کی تحریک کو کوئی تحریک کہتا ہو۔

کرتار پورراہداری افتتاح کے دن انڈین سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سنا کر پاکستان کو یہ پیغام دے دیاتھا  کہ پاکستان اور انڈیا کی دوستی نہیں ہو سکتی اور نہ  ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔۔۔بابری مسجد کے فیصلے کو لےکر انڈیا کے مسلمان خوش نہیں  کیونکہ وہ سمجھتے ہیں بات زمین کے ٹکڑے کی نہیں بلکہ مسجد کی ہےہمارے حق کی ہے ہم مسلمان زمین کے ٹکڑے کے بھوکے نہیں ہیں ،اگر مسلمان چاہیں تو ایسی کئی زمینیں خرید کر مسجدیں بنا سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارے کچھ سیکولر قسم کے لوگ یہ کہتے ہیں نماز ہی تو پڑھنی ہے  یہ کہاں  لکھا ہے کہ نماز صرف بابری مسجد کی جگہ پر ہی ہو سکتی ہے اور ویسے بھی انڈین سپریم کورٹ نے جگہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔اب یہ بھی کہاں لکھا ہے مسجد کی جگہ چھین کر وہاں مندر بنا دیا جائے۔۔
سکول میں ہمارے ایک استاد تھے جو سلیبس کی کتابوں کے علاوہ بھی بہت سی معلوماتی باتیں بتایا کرتے تھے ایک دن انہوں نے کہا مسلمان عورتیں اب بھی سِکھوں کے بچے پیدا کر رہی ہیں، کچھ مَر گئی ہوں گی، اور کچھ ابھی زندہ ہوں گی، اولاد سے مجبور پاکستان آنے کے قابل بھی نہیں۔
استاد کی بات کو ذہن نے تسلیم نہیں کیا، وقت گزرتا گیا ،آزادی سے پہلے اور بعد کے واقعات پڑھے  ڈاکومینٹریز دیکھیں، لیکن لگتا تھا کچھ کمی رہ گئی ہے۔۔۔کیونکہ آنکھوں نے کچھ خاص دیکھا نہیں تھا۔
پھر ایک روز یوٹیوب پر مجھے داستان ڈرامہ ملا۔۔۔اس ڈرامہ میں جس طرح آزادی سے پہلے اور بعد کے واقعات دکھائے گئے ہیں انہیں کوئی کمزور دل والا انسان نہیں دیکھ سکتا۔
سکھوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے پیچھے جو بھی حکمت ہو ،لیکن آج بھی ہمارے ہاں بہت سے لوگ سِکھوں سے نفرت کرتے ہیں ،ہندؤں سے بھی کرتے ہیں ،لیکن سِکھوں سے کم۔

Facebook Comments

مہر نوید
ایک ایسا بلاگر جس کی یہ خواہش ہے اللہ ہم سب کو حق اور سچ بات کرنے کی توفیق دے۔آمین Twitter: @MaharNaveedPAK

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply