مصالحے صحت کے خزانے ۔۔۔بشری نواز

کھانا کوئی بھی بنانا ہو دال ہو یا سبزی ہو یا کسی قسم کا گوشت ، جب تک اس میں اور چیزیں شامل نہ  کی جائیں تب تک کھانا لذیذ نہیں بنتا۔ کھا نا لذیذ بنانے کے لیے کچھ اشیا شامل کرنا پڑتی ہیں جنہیں ہم مصالحہ کہتے ہیں کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے مصالحے جیسے پیاز ، لہسن،ادرک،ٹماٹر،سرخ مرچ ،ہلدی اور خشک دھنیا ، دار چینی ، سبز الائچی شامل ہیں یہ چیزیں نا صرف ہمارے کھانوں کو لذیذ بناتی ہیں بلکہ ان میں بہت ساری بیماریوں کے لیے شفا بھی ہے۔

جیسے لہسن ،پیاز جراثیم کش ہیں ،ادرک کے استعمال سے معدے کے السر کا خطرہ کم ہوجاتا ہےیہ جوڑوں کے  درد کے لیے بھی مفید ہے، ادرک کے استعمال سے ان امراض میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے سردی کے امراض نزلہ، زکام ، گلے کی تکلیف ، کھانسی بخار کے لیےادرک کی چائےکو شہد یا چینی میں ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

ہلدی اس اعتبار سے سب مصالحہ جات میں سر فہرست ہے اور یہ اینٹی بائیوٹک ہے یہ ہر کھانے میں استعمال ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے کھانے کی رنگت دلفریب ہوجاتی ہے، ہلدی امراض قلب ،دمے   اور پھیپھڑے کے کینسر میں بھی مفید ہیں۔

سرخ مرچ سے کھانے میں ذائقہ آتا ہے اس کے مناسب استعمال سے جسم میں غذا کے ہضم ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔

خشک دھنیا : ایک طبعی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ شوگر کے مرض میں کمی لاتا  ہے اور اس سے خون میں کولسٹرول کی سطح کم رہتی ہے۔

دار چینی:یہ درخت کی خوشبو دار چھا ل جو دیکھنے میں معمو لی ڈنڈیاں لگتی ہیں ان میں خون میں شکر کم کرنے کی صلا حیت ہے ایک چھوٹی چمچ اس کا پاؤڈر استعمال  کرنے سے خون میں شوگر لیول بیس پرسنٹ تک کم ہو جاتا ہے۔

سبز یا چھو ٹی الائچی:تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس کے دانوں میں خون کی clotting (پھٹکیاں ) روکنے کی صلا حیت ہے اس کے استعال  سے کھانا بھی جلدی ہضم ہو جاتا ہے یہ خوشبودار الائچی زیادہ تر میٹھے کھانو ں میں استعمال کی جاتی ہے۔

اجوائین :یہ  بھی دالوں اور سبزیوں میں استعمال کی جاتی ہے اس کے استعمال سے کسی بھی کھانے کو خوشبودار بنایا جاسکتا ہے یہ جسم کے بادی مادے تحلیل کرتی ہے اس کو مچھلی کی بُو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لونگ کی اہمیت سے کون واقف نہیں، کھانے میں مزے دار خوشبو کے علاوہ دانت کے درد میں بھی مفید ہے لونگ کو زیادہ تر پلاؤ یا بر یا نی  میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سونف : ایک ہاضمہ دار مصالحہ ہے اس کا استعمال بینائی کو بہتر کرنے میں مدد دیتا  ہے،اس میں پیٹ کے کئی امراض کے لیے شفاء ہے بہت سارے کھانوں میں اس کا استعمال کھانوں کو خوشبودار اور لذیذ بناتا  ہے،اسی طرح ہمارا کچن کسی کلینک سے کم نہیں اور بڑی بات یہ ہے کہ ان چیزوں کے استعمال  میں ہمیں کوئی نقصان بھی نہیں، اللہ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ (آمین)

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply