چالیسواں۔۔۔اے وسیم خٹک

آج تمھارا چالیسواں ہے
یعنی کل سے
تمھاری یادوں کا تسلسل
رفتہ رفتہ کم ہوجائے گا
پھر تم ہمیں خوشی کے لمحات
عِیدین یا پھر
خوشی تہواروں میں
یاد آؤگے ۔ تمھارا ذکر ہوگا
تو سب کی آنکھیں نم ہوجایا کریں  گی
آج تمھارے چالیسیویں پر
تمھارے سب چاہنے والے آئے تھے
دعائیں کیں ، فاتح  پڑھی ,
اچھائیاں گنوائی ۔ ۔تمھارے بچوں کو پیار کیا، بھائیوں ،ماں باپ سے غم گساری کی
سب کے چہرے سپاٹ تھے
وہ جو درد تھا وہ جو آہ تھی
اُس میں کمی آگئی تھی ۔
اورگھر والے سارے رشتہ داروں کی آؤبھگت میں لگے تھے کہ وہ ناراض نہ ہوجائیں ۔
کِیونکہ سوئم پر اور پھر ہر جمعرات کو کچھ رشتہ دار چاول نہ ملنے پر ناراض ہوجاتے تھے ۔
آج تمھارے چالسیویں پر
سب یار دوست تھے ۔ رشتہ دار تھے
کسی کے چہرے پر غم نہیں تھا
ہنسی مذاق کا عالم تھا ۔سب کھانے کا وقت اور کھانے کا مینو پوچھ رہے تھے
پتہ ہے آج چالیسوِیں کے بعد تمھاری یاد کمزور پڑتی جائے گی
اور پھر تمھاری یاد شدت سے برسی پر اگربتیوں کی خوشبوں میں، قرانی آیات کے ورد میں آئے گی
اور پھر کچھ سالوں بعد تم سب کو بھول جاؤگے کیونکہ یہی دنیا کا دستور ہے اوریہی ریت دنیا ہے کہ تم
کسی کو بھی یاد نہیں آؤگے
کسی کو بھی یاد نہیں آؤگے!

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply