“مکالمہ سیرتِ محمد ص ایوارڈ” تحریری انعامی مقابلہ

عزیزان گرامی نبیِ محترم،فخرِ کائنات،آقاو مولا سیدنا محمد ﷺ کا  1449 واں جشنِ ولادت باسعادت آپ سب کو مبارک ہو۔ماہِ ربیع الاول اپنی آمد کے ساتھ مسلمانوں کو متوجہ کرتا ہے نبی کریم ﷺ نے جن تعلیمات کے ذریعہ دنیا میں انقلاب برپاکیا اور انسانوں کی کایا پلٹی ہردور اور ہرزمانے میں ہم انہی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا میں پیارے آقاﷺ کی حقیقی  محبت  کا تصور دے سکتے ہیں۔دنیا ہر عہد میں انہی تعلیمات کے ذریعہ چین و سکون پاسکتی ہے ،ہر شعبۂ حیات سے وابستہ انسانوں کی حقیقی کامیابی صرف آپ ﷺ کے لائے ہوئے مبارک دین میں ہے ۔

ماہِ ربیع الاول ہم اہل ایمان سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم دنیا والوں کے سامنے پیارے آقا ﷺ کی سیرت کو اچھے انداز میں پیش کریں ،آپ ﷺ کی حیات طیبہ کو عملی طور پر اختیار کرکے بتائیں ،اپنے گھرانوں کو سنت کے سانچے میں ڈھالیں ،اپنی اولاد کو دینی تربیت سے آراستہ کریں ، ان کے دل میں محبت رسول اور اتباعِ سنت کے جذبات کو فروغ دیں ،نوجوان اپنی حلیہ اور لباس ،وضع قطع کے ذریعہ اور اپنی اداؤں سے سیرت رسول کو زندہ کریں ،خواتین میں دینی شعور بیدا ر کیا جائے ،اخلاق و حیا کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور مغربی تہذیب کی نقالی سے ان کو بچایا جائے ،گھرکے ماحول کو اسوۂ نبوی کی روشنی میں سنواراجائے،اوراخلاق و کردار ،رحم دلی و شفقت ،خیرخواہی اور ہر ایک کی ہمدردی کا مظاہر ہ کریں ،گہری بصیرت اور حکمت سے آراستہ ہوکر اصلاح اور انقلاب کی کوشش کریں ۔
ماہِ مبارک کی مناسبت سے مکالمہ نے  اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مقابلہ مضمون نویسی کا اہتمام کیا ہے۔ملک کے معاشی اور سیاسی حالات کچھ عرصے  سے غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں ،اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس بار مقابلے کا عنوان ہے۔۔
مکالمہ سیرت ایوارڈ عنوان:
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بطور ایک ترقی پسند رہنما: سیاسی اور سماجی اصلاحات
پہلا انعام: پندرہ ہزار
دوسرا: دس
تیسرا : پانچ
تمام مضمون نگاروں کو مکالمہ سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے
امیدہے کہ اس مقابلے میں حصہ لینے والے تمام لکھاری حضرات موضوع کے مطابق اپنے  خیالات  کا اظہار کریں گے،موضوع سے  ہٹ کر لکھے گئے مضامین کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا،تحریر کے الفاظ ایک ہزار سے بارہ سو کے درمیان ہوں ،مضمون میں کسی بھی مسلک و مذہب کو نشانہ نہ بنایا جائے، مسلمان یا غیر مسلم، پاکستانی یا غیر پاکستانی، سب مصنفین اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جیتنے والے کا فیصلہ ججز کا پینل کرے گا،مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 15 دسمبرہے،نتائج کا اعلان  31 دسمبر سے پہلے  کیا جائے گا۔ان شااللہ
اپنی تحریریں اس ای میل ایڈریس پر بھیجئے
inam99@yahoo.com
asma.mughal22@yahoo.com

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply