آپ قربانی کریں آپ کو اس سے کون روکتا ہے۔
لیکن جو لاکھوں روپے کے مہنگے مہنگےجانور خریدے جاتے ہیں، تاکہ اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ اور برتر ثابت کر سکیں۔
ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لئیے ہم جانوروں پر لاکھوںروپے لگا دیتے ہیں۔
ہمیں دوسروں کا احساس کرنے والا بننا چاہیے۔۔۔۔۔
یہی پیسہ ہم غریبوں کی فلاح اور بہبود کی لیے استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔۔
ہمیں چاہئے ہم دوسروں کااحساس کرنے والے بنیں۔۔۔۔۔
یہ باتیں کرتے ہوئے میرے دوست کا فون بجا ۔۔۔۔

اس نے آئی فون کا نیا ماڈل کان سے لگایا اور فون سنتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی میں جا بیٹھا۔۔۔۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں